لَا تُفْعَلُنْ
لَا تُفْعَلِنْ
لَا أُفْعَلَنْ
لَا نُفْعَلَنْ
انیسواں سبق
ماضی چھ ہیں: ۱۔ ماضی مطلق۔ ۲۔ماضی قریب۔۳۔ ماضی بعید۔۴۔ ماضی استمراری۔۵۔ ماضی احتمالی۔ اور ۶۔ ماضی تمنائی۔
ماضی مطلق وہ ماضی ہے جس سے نزدیک اور دور کا لحاظ کیے بغیر گزرے ہوئے زمانہ میں کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہو۔ جیسے: فَعَل (کیا اس ایک مرد نے )، جَلَسَ (بیٹھا وہ ایک مرد)۔ ماضی مطلق کی گردانیں کتاب کے شروع میں گزر چکی ہیں۔
ماضی قریب وہ ماضی ہے جس سے قریب گزرے ہوئے زمانہ میں کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہو۔ ماضی مطلق پر قَدْ بڑھانے سے ماضی قریب بنتی ہے۔ جیسے: قَدْ فَعَلَ (ابھی کیا ہے اس ایک مرد نے)۔