رباعی مزید فیہ وہ رباعی ہے جس کی ماضی کے صیغۂ واحد مذکر غائب میں کوئی زائد حرف بھی ہو۔ جیسے: تَدَحْرَجَ بروزن تَفَعْلَلَ اس میں ت زائد ہے۔
پھر ثلاثی مجرد کی دو قسمیں ہیں: مُطَّرِدْ اور شَاذ۔
مطرد وہ ثلاثی مجرد ہے جس کا استعمال زیادہ ہو۔
شاذ وہ ثلاثی مجرد ہے جس کا استعمال کم ہو۔
اِلحاق: ثلاثی مجرد میں کوئی حرف اس لیے بڑھانا کہ وہ رُباعی کے ہم وزن ہوجائے۔ جیسے: جَلَبَ سے جَلْبَبَ بروزنِ دَحْرَجَ بنایا گیا ہے۔
مُلْحَقْ (ملایا ہوا) وہ کلمہ ہے جس کو حروف بڑھا کر دوسرے کلمہ کے ہم وزن کیا گیا ہو۔ جیسے: جَلْبَبَۃٌ، دَحْرَجَۃٌ کے ساتھ ملحق ہے۔
مُلْحَقْ بِہٖ وہ اصل کلمہ ہے جس کے ساتھ کوئی دوسرا کلمہ ملایا گیا ہو۔ جیسے: دَحْرَجَۃٌ ملحق بہ ہے کیوںکہ اس کے ساتھ جَلْبَبَۃٌ ملایا گیا ہے۔
انتیسواں سبق
۱۔ ثلاثی مجرد مطرد کے پانچ باب ہیں۔ ۲۔ثلاثی مجرد شاذ کے تین باب ہیں۔
۳۔ ثلاثی مزید فیہ باہمزۂ وصل کے نو باب ہیں۔ ۴۔ ثلاثی مزید فیہ بے ہمزۂ وصل کے پانچ باب ہیں۔ ۵۔رُباعی مجرد کا ایک باب ہے۔ ۶۔رُباعی مزید فیہ باہمزۂ وصل کے دو باب ہیں۔ ۷۔رباعی مزید فیہ ملحق بہ تَدَحْرَجَ کے آٹھ باب ہیں۔ ۱۰۔ ثلاثی مزید فیہ ملحق بہ اِحْرَنْجَمَ کے دو باب ہیں۔