فُعْلَیَان۔ِ
زیادہ کرنے والی دو عورتیں
صیغہ تثنیہ مؤنث
فُعْلَیَاتٌ
زیادہ کرنے والی سب عورتیں
صیغہ جمع مؤنث سالم
فُعَلٌ
زیادہ کرنے والی سب عورتیں
صیغہ جمع مؤنث مکسر
ستائیسواں سبق
وزن: لفظوں کو تولنے کے لیے علمِ صَرف والوں نے ف، ع، ل کو پیمانہ مقرر کیا ہے جو وزن کہلاتا ہے۔
فا کلمہ وہ حرف ہے جو ف کے مقابل واقع ہو۔
عین کلمہ وہ حرف ہے جو ع کے مقابل واقع ہو۔
لام کلمہ وہ حرف ہے جو ل کے مقابل واقع ہو۔
جیسے: ضَرَبَ، فَعَلَ کے وزن پر ہے پس ض، فا کلمہ ر، عین کلمہ اور ب، لام کلمہ ہے۔
حروف ِاصلی وہ حروف ہیں جو وزن کرنے میں ف،ع،ل کے مقابل واقع ہوں۔ جیسے: