ساتواں سبق
ماضی مجہول بنانے کا قاعدہ: ماضی معروف کے صیغۂ واحد مذکر غائب کے آخری حرف کو اس کے حال پر چھوڑو، اور آخر سے پہلے والے حرف کو زیر دو، اگر اس پر زیر نہ ہو، اور باقی جو بھی متحرک حرف ہو اس کو پیش دو، ماضی مجہول بن جائے گا۔ جیسے: ضَرَبَ سے ضُرِبَ اور سَمِعَ سے سُمِعَ۔
گردان فعل ماضی مثبت مجہول
فُعِلَ1 (کیا گیا وہ ایک مرد)
فُعِلاَ (کیے گئے وہ دو مرد)
فُعِلُوْا (کیے گئے وہ سب مرد)
فُعِلَتْ (کی گئی وہ ایک عورت)
فُعِلَتَا (کی گئیں وہ دو عورتیں)
فُعِلْنَ (کی گئیں وہ سب عورتیں)
فُعِلْتَ (کیا گیا تو ایک مرد)
فُعِلْتُمَا (کیے گئے تم دو مرد)
فُعِلْتُمْ (کیے گئے تم سب مرد)
فُعِلْتِ (کی گئی تو ایک عورت)
فُعِلْتُمَا(کی گئیں تم دو عورتیں)