صیغہ جمع مؤنث
پچیسواں سبق
اسمِ ظرف کا بیان
اسم ظرف وہ اسم ہے جو کام کی جگہ یا وقت بتائے۔جیسے: مَکْتَبٌ (لکھنے کی جگہ)
قاعدہ: ماضی تین حرفی سے اسمِ ظرف کے دو وزن ہیں۔ مَفْعَلٌ اور مَفْعِلٌ۔ اگر مضارع کے عین کلمہ پر پیش یا زبر ہو تو اسمِ ظرف مَفْعَلٌ کے وزن پر آتا ہے۔ جیسے: یَنْصُرُ سے مَنْصَرٌ (مدد کرنے کی جگہ یا وقت) اور یَفْتَحُ سے مَفْتَحٌ (کھولنے کی جگہ یا وقت) ۔اور اگر مضارع کے عین کلمہ پر زیر ہو تو مَفْعِلٌ کے وزن پر آتا ہے۔ جیسے: یَضْرِبُ سے مَضْرِبٌ (مارنے کی جگہ یا وقت)۔
گردان اسمِ ظرف
مَفْعَِلٌ
کام کا ایک وقت یا ایک جگہ
صیغہ واحد
مَفْعَِلَان۔ِ
کام کے دو وقت یا دو جگہیں
صیغہ تثنیہ
مَفَاعِلُ 1