جملہ انشائیہ وہ جملہ ہے جس کے بولنے والے کو سچا یا جھوٹا نہ کہہ سکیں۔ جیسے: اِیْتِ بِالْمَائِ۔
مرکب غیر مفید کی چند قسمیں ہیں، ان میں سے دو یہ ہیں:
۱۔ مرکب اضافی جس کا پہلا جزو مضاف اور دوسرا جزو مضاف الیہ ہو۔ جیسے: کِتَابُ قَاسِمٍ۔
۲۔ مرکب توصیفی جس کا پہلا جزو موصوف اور دوسرا صفت ہو۔ جیسے: ثَوْبٌ جَمِیْلٌ۔
چوتھا سبق
تعداد کے اعتبار سے اسم کی تین قسمیں ہیں: واحد، تثنیہ اور جمع۔
واحد وہ اسم ہے جو ایک پر دلالت کرے۔ جیسے: رَجُلٌ (ایک مرد)۔
تثنیہ وہ اسم ہے جو دو پر دلالت کرے۔ جیسے: رَجُلَانِ (دو مرد)۔
جمع وہ اسم ہے جو دو سے زیادہ پر دلالت کرے۔ جیسے: رِجَالٌ (بہت سے مرد)۔
تثنیہ بنانے کا قاعدہ: واحد کے آخر میں حالتِ رفعی میں الف ما قبل مفتوح اور نونِ مکسور، اور حالتِ نصبی وجرّی میں ی ماقبل مفتوح اور ن مکسور بڑھائی جائے۔ جیسے: رَجُلٌ سے رَجُلَانِ اور رَجُلَیْنِ ۔
جمع کی دو قسمیں ہیں: جمع مکسّر اور جمع سالم۔
جمع مکسر وہ جمع ہے جس میں واحد کا وزن باقی نہ رہے۔ یہ جمع واحد میں تبدیلی کرنے سے