مبنی وہ کلمہ ہے جو ہمیشہ ایک حال پر رہتا ہو، عامل کے بدلنے سے اس میں تبدیلی نہ آتی ہو۔ جیسے: جَائَ ہٰذَا، رَأَیْتُ ہٰذَا،اور مَرَرْتُ بِہٰذَا، ان مثالوں میں ہٰذَا مبنی ہے۔
یہ شعر یادکرلیں
معرب آں باشد کہ گردد بار بار
مبنی آں باشد کہ ماند برقرار 1
آٹھواں سبق
مبنیات2 آٹھ ہیں ان میں سے ایک مضمرات یعنی ضمیریں ہیں۔
ضمیر وہ اسم ہے جو غائب یا حاضر یا متکلم پر دلالت کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہو۔ ضمیریں پانچ3 ہیں:
۱۔ مرفوع متصل۔ ۲۔ مرفوع منفصل۔ ۳۔ منصوب متصل۔ ۴۔ منصوب منفصل، اور ۵۔ مجرور متصل (مجرور منفصل کوئی ضمیر نہیں ہے)۔
۱۔ مرفوع متصل وہ ضمیریں ہیں جو فاعل بنتی ہیں اور فعل سے ملی ہوئی آتی ہیں۔ یہ چودہ ہیں:
ضَرَبَ1(میں ہُوَ پوشیدہ)
ضَرَبَا (میں الف تثنیہ )
ضَرَبُوْا (میں و جمع )
ضَرَبَتْ (میں ھِيَ پوشیدہ)