۳۔ ہٰؤُلاَئِ رِجاَلٌ، رَأَیْتُ رِجَالًا، مَرَرْتُ بِرِجَالٍ (جمع مکسر)۔
@ تثنیہ، مشابہ تثنیہ لفظاً یعنی اثنان اور اثنتان اور مشابہ تثنیہ معناً یعنی کلا اور کلتا (جب کہ وہ ضمیر کی طرف مضاف ہوں3) کا اعراب بالحرف آتا ہے، یعنی رفع الف سے اور نصب وجر ي ماقبل مفتوح سے۔ جیسے: جَائَ رَجُلَانِ/ اثْنَانِ/ کِلَاہُمَا، رَأَیْتُ رَجُلَیْنِ/ اثْنَیْنِ / کِلَیْہِمَا، مَرَرْتُ بِرَجُلَیْنِ/ بِاثْنَیْنِ / بِکِلَیْہِمَا۔
چوبیسواں سبق
# جمع مذکر سالم اور مشابہ جمع لفظاً یعنی عشرون تا تسعون اور مشابہ جمع معنًا یعنی أولُوْ1 کا اعراب بھی بالحرف آتا ہے، یعنی رفع و ماقبل مضموم سے اور نصب وجر ي ماقبل مکسور سے۔ جیسے: جَائَ مُسْلِمُوْنَ / عِشْرُوْنَ/ أُولُوْ مَالٍ، رَأَیْتُ مُسْلِمِیْنَ/ عِشْرِیْنَ / أُولِيْ مَالٍ، مَرَرْتُ بِمُسْلِمِیْنَ/ بِعِشْرِیْنَ/ بِأُولِيْ مَالٍ۔
$ جمع مؤنث سالم کا اعراب حرکت سے آتا ہے۔ رفع پیش سے اور نصب وجر زیر سے۔ جیسے: جَائَ تْنِيْ مُسْلِمَاتٌ، رَأَیْتُ مُسْلِمَاتٍ، مَرَرْتُ بِمُسْلِمَاتٍ۔
%غیر منصرف کا اعراب بھی حرکت سے آتا ہے۔ رفع پیش سے اور نصب وجر زبر سے۔ جیسے: جَائَ عُمَرُ ، رَأَیْتُ عُمَرَ، مَرَرْتُ بِعُمَرَ۔
^اسمائے ستہ مکبرہ 2 یعنی أَبٌ ، أَخٌ، حَمٌ (دیور)، ہَنٌ (شرم گاہ)، فَمٌ 3 (منہ)، ذُوْ (والا)۔
جب یہ چھ اسم يمتکلم کے علاوہ کسی اور کلمہ کی طرف مضاف 4 ہوں تو ا ن کا اعراب بالحرف آتا ہے۔ رفع و سے ، نصب الف سے اور جر ي سے۔ جیسے: ہٰذَا أَبُوْکَِ/ أَخُوْکَِ/