۲۔ اَلْ کے ساتھ۔ جیسے: جَائَ زَیْدُ نِالْأَفْضَلُ۔
۳۔ اضافت کے ساتھ۔ جیسے: ہُوَ أَفْضَلُ الْقَوْمِ۔
انتیسواں سبق
افعالِ مدح وہ افعال ہیں جن کے ذریعہ کسی کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہ دو ہیں: نِعْمَ اور حَبَّذَا۔ یہ دونوں اپنے فاعل کو رفع دیتے ہیں۔ جیسے: نِعْمَ الرَّجُلُ عَمْرٌو، حَبَّذَا زَیْدٌ۔4
افعالِ ذم وہ افعال ہیں جن کے ذریعہ کسی کی برائی کی جاتی ہے۔ یہ بھی دو ہیں: بِئْسَ اور سَائَ، یہ بھی اپنے فاعل کو رفع دیتے ہیں۔ جیسے: بِئْسَ الرَّجُلُ عَمرٌو، سَائَ الرَّجُلُ عَمْرٌو۔1
فعلِ تعجب وہ فعل ہے جس کے ذریعہ کسی بات پر حیرت ظاہر کی جائے۔ اس کے دو وزن ہیں: ما أَفْعَلَہٗ 2 اور أَفْعِلْ بِہٖ۔ ہر ثلاثی مجرد سے انہی وزنوں پر فعلِ تعجب بنائیں گے۔ اور ضمیر کی جگہ اس کو لائیں گے جس پر حیرت ظاہرکرنی ہے۔ جیسے: مَا أَکْتَبَ زَیْدًا،3 أَکْتِبْ بِزَیْدٍ، مَا أَجْمَلَ زَیْدًا ، أَجْمِلْ بِزَیْدٍ۔
نواصب مضارع: چار حرف فعل مضارع کو نصب دیتے ہیں: أَنْ، لَنْ ، کَيْ اور إِذَنْ۔ جیسے: أُرِیْدُ 4 أَنْ أَقُوْمَ، لَنْ یَذْہَبَ خَالِدٌ، اِجْتَہَدْتُّ کَيْ أَفُوْزَ فِي الْاِخْتِبَارِ، إِذَنْ أَشْکُرَکَ اس شخص کے جواب میں جو کہے کہ أَنَا أُعْطِیْکَ مَالًا۔
یہ شعر یاد کرلیں :
أنْ وَلَنْ پس کَيْ إِذَنْ ایں چار حرف معتبر
نصب مستقبل کنند ایں جملہ دائم اقتضا 5