نحو کی کتاب عربی زبان شروع کرتے ہی فوراً شروع نہیں کرانی چاہیے۔ عربی کی تعلیم القراء ۃ(ریڈر) سے شروع کرانی چاہیے۔ مثلا: ’’منہاج العربیہ‘‘ اول، دوم، پھر ’’قصص النبیین‘‘ اول، دوم پڑھانی چاہییں، پھر جب بچے کو عربی شُدبُد ہوجائے تو ’’آسان نحو‘‘ حصہ اول شروع کرانا چاہیے۔ اس میں کل تینتیس سبق ہیں۔ یہ رسالہ زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں پورا ہوجانا چاہیے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ اسے خوب یاد کرائیں اور بقدرِ ضرورت ہی سمجھائیں، حواشی اساتذہ کے لیے ہیں۔ جب یہ حصہ خوب مضبوط ہوجائے تو حصہ دوم شروع کرائیں۔
اللہ تعالیٰ اس رسالہ سے سب بچوں کو نفع پہنچائیں۔
والسلام
سعید احمد عفا اللّٰہ عنہ پالن پوری
خادم دار العلوم دیوبند
۱۸؍ ربیع الثانی ۱۴۱۷ ھ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
پہلا سبق
علمِ نحو کی تعریف: علمِ نحو وہ علم ہے جس سے کلمات کو جوڑنے کا طریقہ معلوم ہو، اور ہر