Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016

اكستان

23 - 66
 بہر حال بیت المال کی آمدنی ایک مدیہ بھی ہے جس کو ''جزیہ'' کہا جاتا ہے۔ 
(٨)  اَموالِ فاضلہ  :  
معینہ مدات کے علاوہ بیت المال کی متفرق آمدنی کو'' اَموالِ فاضلہ ''کہاجاتا ہے مثلاً     کوئی لاوارث مرا، اُس کاترکہ  یا  بہ جرمِ بغاوت کسی کا مال ضبط کیا گیا تو اُس کا یہ مال بمدِاَموالِ فاضلہ بیت المال میں جمع کیا جائے گا۔
 (٩ )  خمس  : 
اِسلام نے جہاں مذہبی معاملات کی اِصلاح کی، جہاد کو بھی مذہب اور دین کاایک جز بنا دیا اور اِس کے قاعدوں اور ضابطوں میں بھی اِصلاحات کیں، جہاد کا مقصد معین کیا کہ  : 
''راہِ خدا میں خدا کے لیے حق کا بول بالا کرنے کے لیے اپنے آپ کو قربان کر دینا۔'' 
جب یہ مقصد ہے تو ایک مجاہد جو کچھ حاصل کرتا ہے وہ خدا کا ہے اُس کا نہیں ہے ،اُس کو اپنے پاس نہیں رکھنا چاہیے اُس کو اُس نظام کے حوالے کر دینا چاہیے جو اِس لیے کار فرما ہے کہ خدا کا حکم اور اُس کا مقرر کردہ قانون نافذ کرے۔ 
جاہلیت کے دورِ قدیم میں نہیں بلکہ تہذیب ِجدید کے موجودہ دور میں بھی فوج کے سپاہی اَخلاقی ذمہ داریوں سے آزاد مانے جاتے ہیں وہ صرف شہر ہی فتح نہیں کرتے بلکہ شہری آبادی کی اِنفرادی مِلکیتیں حتی کہ اُس کی عصمت اور آبرو بھی فتح کر لیتے ہیں، موقع مل جاتاہے تو اُن کی دست درازی خود اپنے شہریوں کو بھی معاف نہیں کرتی، بیسویں صدی کی لڑائیوں کے بے شمار مشاہدات اِس کی شہادت دے رہے ہیں لیکن اِسلام نے جب جہاد کو مذہبی فریضہ قرار دیا تو وہ تمام اَخلاقی پابندیاں بھی لازم کر دیں جن کا مذہب مُعلِّم اور داعی ہوتا ہے یہاں تک کہ مجاہد فی سببیل اللہ اور ''اِیثار شیوہ'' (قربان ہونے والا) شریف وبا اَخلاق مرد ِ مومن ایک ہی مفہوم کی دو تعبیریں ہیں۔خیانت بہت بڑا جرم ہے لیکن اگر مجاہد خیانت کرتا ہے توگویا ایک حاجی اِحرام باندھ کر خانہ کعبہ میں چوری کرتا ہے یہ شرمناک بھی ہے اور موجب ِعتاب بھی۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 5 2
4 درسِ حدیث 6 1
5 دورُوحانی بیماریاں ....... خواہشات اور لمبی اُمیدیں 6 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 9 7
9 فرد کی مِلکیت ،تقسیمِ دولت اور تہذیب ِاَخلاق : 9 7
10 لازمی تقسیم : 11 7
11 جذبہ ٔ دولتمندی اور سرمایہ داری کااِستیصال : 11 7
12 زکوة کے علاوہ : 13 7
13 ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے : 14 7
14 دُوسری ضرورتیں : 15 7
15 لازمی تقسیم کی دُوسری صورت ''ترکہ کی تقسیم'' : 16 7
16 بیت المال اور مداخل و مصارف : 16 7
17 (٨) اَموالِ فاضلہ : 23 7
18 (٩ ) خمس : 23 7
19 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 25 1
20 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 25 19
21 رعایت ِ آداب علومِ نبویہ : 25 19
22 طریقہ ٔ درس : 27 19
23 خصوصیاتِ درس : 28 19
24 اگر بخاری شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
25 اگر ترمذی شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
26 تطابق عمر بخلیفہ ٔ سوم : 31 19
27 ذکراللہ 33 1
28 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 41 1
29 اِسلام کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا رُکن : 41 28
30 کلمہ طیبہ کے معنی : 43 28
31 کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں : 44 28
32 نماز : 44 28
33 روزہ : 44 28
34 جہاد : 44 28
35 بیوی : 45 28
36 شراب : 48 28
37 وطن : 49 28
38 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 50 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 50 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 51 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 52 38
42 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 52 38
43 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 53 38
44 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 54 38
45 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 54 38
46 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 55 38
47 ماہ ِشعبان کی فضیلت 56 1
48 کثرتِ صوم : 56 47
49 بخشش ِعام کی صدا : 57 47
50 بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث 58 19
51 تطابق تاریخ ِ وفات : 58 19
52 مناسب ماہ ِوفات بغزوات : 58 19
53 مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : 58 19
54 گلدستہ ٔ اَحادیث 59 1
55 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 59 54
56 صبح و شام اَعوْذُ بِاللّٰہِ .... اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 60 54
57 وفیات 61 1
58 اَخبار الجامعہ 62 1
59 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter