ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016 |
اكستان |
|
ہے (یعنی اللہ تعالیٰ اُس کے لیے بھی ستر ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں جو اُس کے لیے صبح تک خیر و بھلائی کی توفیق کی دُعا کرتے رہتے ہیں اور اگر یہ شخص اُس رات مرجاتا ہے تو شہادت کی موت مرتا ہے)۔ '' وفیات ٥ مارچ کو محترم اَلحاج شاہد اَشرف صاحب کے والد گرامی طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پا گئے۔ ٢٥ مارچ کو جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا شفیق الرحمن صاحب کے والد صاحب کراچی میں وفات پا گئے۔ گزشتہ ماہ حضرت مولاناسیّد مفتی محمود الحسن صاحب المسعودی کی والدہ صاحبہ مظفر آباد میں اِنتقال فرما گئیں۔ گزشتہ ماہ اَیڈووکیٹ جناب رائے عبدالباسط صاحب کی خوشدامن صاحبہ وفات پاگئیں۔ ١٧اپریل کو بھائی حامد صاحب کی خوشدامن صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہلِ اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔