ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016 |
اكستان |
|
( سلسلہ نمبر : ١ ) ''خانقاہِ حامدیہ'' کی جانب سے اَنوارِ مدینہ میں شیخ الاسلام حضرت اَقدس مولانا سیّد حسین اَحمد مد نی قدس سرہ العزیز کی تقاریر شائع کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے حضرتکے متوسلین و خدام سے اِلتماس ہے کہ اگر اُن کے پاس حضرت کی تقاریر ہوں تواِدارہ کو اِرسال فرما کر عندالناس مشکور اور عنداللہ ماجور ہوں۔(اِدارہ) ذکراللہ ( شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مد نی ) نَحْمَدُہ وَ نَسْتَعِیْنُہ وَ نِسْتَغْفِرُہ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَا ہَادِیَ لَہ وَنَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ وَنَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلٰوةً دَائِمَةً اَبَدًا کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَکُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ۔ ( یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا وَّ سَبِّحُوْہُ بُکْرَةً وَّ اَصِیْلاً ) ١ اے اِیمان والوں ! اللہ کا ذکر کثرت سے کرو اور صبح و شام اُس کی تسبیح کرتے رہو۔اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ بے تعداد ذکر ہو شب و روز کی قید نہیں، صبح شام کی قید نہیں، طہارت غیرطہارت کی قید نہیں، کپڑے پھٹے ہوئے ہونے یا نہ ہونے کی کوئی قید نہیں، مطلب یہ ہے کہ ہر وقت ہر لحظہ اور ہر ایک حالت میں اللہ کے ذکر میں لگے رہو۔ دُوسری آیت میں ہے : ( فَاذْکُرُوْا اللّٰہَ قِیَامًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰی جُنُوْبِکُمْ) (النساء : ١٠٣ ) '' اللہ کا ذکر کرو کھڑے بیٹھے اور کر وٹوں پر لیٹے ہوئے۔'' یعنی جو بھی حالت ہو ہرحال میں اللہ اللہ کرو، پہلی آیت میں ذکر کے ساتھ تسبیح کا بھی ذکر ہے شریعت میں جتنی عبادتیں ہیں مثلاً نماز، روزہ، حج، زکوة اِن ١ سورہ اَحزاب : ٤١ ، ٤٢