Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016

اكستان

27 - 66
اَعلیٰ درجہ کی مطابقت تھی، آپ کا عمل تفسیرِ شریعت تھا جس کو دُنیا نے دیکھا، چونکہ آپ کی زندگی کا ہر  ورق سامنے تھا کبھی آپ کے قول و فعل میں تخالف نہ پایا۔ 
نیز علومِ نبویہ کی نشرو اِشاعت کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ دُوسرے اہلِ علم کا اِحترام کرے اور سلف ِ صالحین سے عقیدت رکھے اور اہلِ قبلہ کی تکفیر نہ کرے چنانچہ پوری زندگی اِس پر عمل پیرا رہے۔ درس کے وقت ضحک، ہزل نہ ہوتی تھی بلکہ حلم، وقار، رفق، مداراة کے ساتھ پیش آتے تھے، درس میں ہمیشہ با وضو رہتے تھے اور خوشبو اِستعمال فرما تے تھے اِس کے علاوہ تمام آدابِ علوم کواِختیار فرماتے۔ 
طریقہ ٔ درس  : 
قراء ةِ حدیث کے بعد اَسنادِ حدیث کے متعلق تحقیق فرماتے، رُواة پرفن اَسماء الر جال کی حیثیت سے بحث فرما تے اور جرح وتعدیل فرما تے ، مناسب مو قع پر رواة کے حالات بیان فر ماتے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے جب کسی صحابی کا ذکر آتا تو اُن کی خصوصیات ذکر فرماتے  اِس کے بعد متنِ حدیث کا مفہوم اِس طرح سمجھاتے کہ اچھی طرح ذہن نشین ہوجاتا تھا، حدیث میں جو مشکل الفاظ آتے تھے اُن کی لغوی تحقیق فرماتے، حدیث کے مراتب صحیح، حسن وغیرہ بیان فرماتے، اِس حدیث پر اگر کوئی اِعتراض وارِد ہوتا تو اُس اِعتراض کوبوضاحت بیان فرما تے اور اُس کے چند قوی جوابات جو مستند ہوں بیان فرماتے ، تعارضِ حدیث کواِس طرح دُور فرما تے کہ یقین کرنا پڑتا تھا کہ اِن میں کبھی تعارض ہی نہ تھا، ہرحدیث کا صحیح اور عمدہ محمل بیان فرماتے، اگر کوئی حدیث کسی جگہ مختصراً بیان کی گئی تو اُس کی تفصیل حدیث بیان فرماتے، تراکیب ِ نحویہ، تشریحِ مقامات، خصائصِ کتب، فنِ حدیث  کی اِصطلاحات کی تشریح، عللِ اَحکام، اُ مورِ شر عیہ کے عقلی ومشاہداتی دلائل، صحابی کی اَحادیث ِمرویہ   کی تعداد، وجہ ِ تخصیص مذاہب ائمہ اَربعہ، دیگر علوم و فنون کی اِصطلاحات کی تشریح،اَحادیث نبویہ کا  صحیح محمل، اَحادیثِ منسوخہ کی مکمل بحث ، فر ضیت اَحکام کی تواریخ و شانِ نزول، فرقِ حقہ و فرقِ باطلہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 5 2
4 درسِ حدیث 6 1
5 دورُوحانی بیماریاں ....... خواہشات اور لمبی اُمیدیں 6 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 9 7
9 فرد کی مِلکیت ،تقسیمِ دولت اور تہذیب ِاَخلاق : 9 7
10 لازمی تقسیم : 11 7
11 جذبہ ٔ دولتمندی اور سرمایہ داری کااِستیصال : 11 7
12 زکوة کے علاوہ : 13 7
13 ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے : 14 7
14 دُوسری ضرورتیں : 15 7
15 لازمی تقسیم کی دُوسری صورت ''ترکہ کی تقسیم'' : 16 7
16 بیت المال اور مداخل و مصارف : 16 7
17 (٨) اَموالِ فاضلہ : 23 7
18 (٩ ) خمس : 23 7
19 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 25 1
20 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 25 19
21 رعایت ِ آداب علومِ نبویہ : 25 19
22 طریقہ ٔ درس : 27 19
23 خصوصیاتِ درس : 28 19
24 اگر بخاری شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
25 اگر ترمذی شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
26 تطابق عمر بخلیفہ ٔ سوم : 31 19
27 ذکراللہ 33 1
28 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 41 1
29 اِسلام کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا رُکن : 41 28
30 کلمہ طیبہ کے معنی : 43 28
31 کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں : 44 28
32 نماز : 44 28
33 روزہ : 44 28
34 جہاد : 44 28
35 بیوی : 45 28
36 شراب : 48 28
37 وطن : 49 28
38 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 50 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 50 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 51 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 52 38
42 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 52 38
43 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 53 38
44 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 54 38
45 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 54 38
46 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 55 38
47 ماہ ِشعبان کی فضیلت 56 1
48 کثرتِ صوم : 56 47
49 بخشش ِعام کی صدا : 57 47
50 بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث 58 19
51 تطابق تاریخ ِ وفات : 58 19
52 مناسب ماہ ِوفات بغزوات : 58 19
53 مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : 58 19
54 گلدستہ ٔ اَحادیث 59 1
55 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 59 54
56 صبح و شام اَعوْذُ بِاللّٰہِ .... اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 60 54
57 وفیات 61 1
58 اَخبار الجامعہ 62 1
59 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter