Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016

اكستان

14 - 66
اِن آیتوں میں دولت کی بھی شرط نہیں بلکہ ہر وہ شخص جس کو خدانے یہ قدرتی دولت دی ہے کہ وہ ہونٹوں اور زبان سے بول سکتا ہے جس کو بینائی کی نعمت حاصل ہے اُس پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی  اِن نعمتوں کے شکر میں مقروض کا قرض اَدا کرے، غلام کو آزادی دلائے ،فاقہ زدہ مسکینوں کی اِمداد کرے اور صرف یہی نہیں کہ اگر اُس نے اپنی جانب سے یہ اِمداد کردی تو سبکدوش ہوگیا بلکہ حکم یہ ہے کہ دُوسروں کوبھی اِس پر آمادہ کرے یعنی ہمدردی نوعِ اِنسان اور غرباء پروری کی عام فضا پیدا کرے۔ 
سورۂ ماعون کی اِبتداکی آیتوں کا ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے ملا حظہ فرمائیے اِس حکم کا اَنداز کتنا سخت ہے  : 
''کیاتونے نہیں دیکھا اُس کو جوجھٹلاتا ہے دین کو ،یہ وہ شخص ہے جو دھکے دیتاہے یتیم کو اور نہیں تر غیب دیتا (دُوسروں کو آمادہ نہیں کرتا)مسکین کوکھانا کھلانے پر۔'' 
''دَیْن ''کا ترجمہ حضرت شاہ عبد القادر صاحب نے ''اِنصاف ''کیاہے اور حضرت مولانا اَشرف علی صاحب نے ''روزِ جزا'' (قیامت) بہرحال یہ آیتیں تنبیہ کر رہی ہیں کہ تقاضائے دین صرف یہی نہیں ہے کہ خود خرچ کرے بلکہ تقاضائے دین یہ ہے کہ دُوسروں کو بھی آمادہ کرے، اگر اِس میں سستی کرتا ہے تو گویا سلسلہ ٔ دین کی تکذیب کرتا ہے۔ (سورۂ اَلحاقہ ٣٠ تا ٣٢ میں اِس کی مزید وضاحت ہو جاتی ہے) اِن آیات میں کافر کے شدید ترین عذاب کے اَسباب میں ایک سبب یہ بھی بیان کیا گیاہے ''مسکین کو کھانا کھلانے کی تر غیب نہیں دیاکرتا تھا'' اُصولِ فقہ کے لحاظ سے یہ نتیجہ اَخذ کیا جا سکتا ہے کہ جب فاقہ زدہ لو گوں کی اِمداد پر دُوسروں کو آمادہ نہ کرنا موجب ِ عذاب ہے توآمادہ کرنا واجب ہے۔ اِس کے علاوہ سورۂ ہمزہ اور بہت سی آیتوں کا ترجمہ پہلے اَبواب میں گزر چکا ہے۔
ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے  :
 یہاں قابلِ توجہ یہ ہے کہ دارُ الاسلام میں مسکینوں اور ضرورت مندوں کی اِمداد کا فرض حکومت پر عائد ہوگا اور وہ دولت مندوں کی اِمداد سے اِس فرض کو اَدا کرے گی لیکن جہاں اِسلامی نظام حکومت نہیں ہے وہاں ہر دولتمنداِن آیتوں کا مخاطب ہے، نظامِ حکومت نہ ہونے کے عذر سے وہ اِن آیتوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 5 2
4 درسِ حدیث 6 1
5 دورُوحانی بیماریاں ....... خواہشات اور لمبی اُمیدیں 6 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 9 7
9 فرد کی مِلکیت ،تقسیمِ دولت اور تہذیب ِاَخلاق : 9 7
10 لازمی تقسیم : 11 7
11 جذبہ ٔ دولتمندی اور سرمایہ داری کااِستیصال : 11 7
12 زکوة کے علاوہ : 13 7
13 ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے : 14 7
14 دُوسری ضرورتیں : 15 7
15 لازمی تقسیم کی دُوسری صورت ''ترکہ کی تقسیم'' : 16 7
16 بیت المال اور مداخل و مصارف : 16 7
17 (٨) اَموالِ فاضلہ : 23 7
18 (٩ ) خمس : 23 7
19 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 25 1
20 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 25 19
21 رعایت ِ آداب علومِ نبویہ : 25 19
22 طریقہ ٔ درس : 27 19
23 خصوصیاتِ درس : 28 19
24 اگر بخاری شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
25 اگر ترمذی شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
26 تطابق عمر بخلیفہ ٔ سوم : 31 19
27 ذکراللہ 33 1
28 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 41 1
29 اِسلام کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا رُکن : 41 28
30 کلمہ طیبہ کے معنی : 43 28
31 کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں : 44 28
32 نماز : 44 28
33 روزہ : 44 28
34 جہاد : 44 28
35 بیوی : 45 28
36 شراب : 48 28
37 وطن : 49 28
38 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 50 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 50 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 51 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 52 38
42 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 52 38
43 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 53 38
44 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 54 38
45 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 54 38
46 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 55 38
47 ماہ ِشعبان کی فضیلت 56 1
48 کثرتِ صوم : 56 47
49 بخشش ِعام کی صدا : 57 47
50 بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث 58 19
51 تطابق تاریخ ِ وفات : 58 19
52 مناسب ماہ ِوفات بغزوات : 58 19
53 مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : 58 19
54 گلدستہ ٔ اَحادیث 59 1
55 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 59 54
56 صبح و شام اَعوْذُ بِاللّٰہِ .... اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 60 54
57 وفیات 61 1
58 اَخبار الجامعہ 62 1
59 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter