ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016 |
اكستان |
|
حضرت اَبو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعًا روایت ہے کہ اِس رات اللہ تعالیٰ سوائے مشرک اور کینہ پرور کے تمام کو بخش دیتا ہے۔ مندرجہ بالا اَحکامِ اِلٰہیہ اور شارع علیہ السلام کے اِرشادات کے بعد اگرہم اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھیں کہ شب ِ برأت کی توقیر وتعظیم کس طریقہ سے کرتے ہیں، نماز روزہ تو دَرکنار یہ متبرک دن اور یہ متبرک رات لہو و لعب میں گزار دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو اِس رات اپنے بندوں کو اپنے پاس بلاتا ہے کہ مجھے سے مانگ لو مگر ہم اِس قدر غفلت سے کام لیتے ہیں کہ بجائے اِس کے ہم اِس رات اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور اپنی آئندہ فلاح وبہبود چاہیں، گونا گوں اَفعالِ قبیحہ کے مرتکب ہوتے ہیں اور اپنی خباثت ِباطنی کا ثبوت پیش کرتے ہیں، دین سے غفلت اور اَحکامِ اِلٰہیہ اور اَحکامِ رسول کی نا فرمانی کے سبب ہی آج ہم طرح طرح کے مصائب وآلام کا شکار ہوتے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اَحکامِ اِلٰہیہ اور اَحکامِ رسول کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے، آمین بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث تطابق تاریخ ِ وفات : آپ کی وفات حسرتِ آیات ١٣ جمادی الاولیٰ کوجمعرات کے روز بعد ظہرہوئی ہے، یہی تاریخ وفات بانی ٔ دارُالعلوم دیو بند حضرت مولانا نانو توی قدس اللہ سرہ کی ہے۔ مناسب ماہ ِوفات بغزوات : ماہ ِجمادی الاولیٰ میں دو غزوے ہوئے ہیں :غزوۂ خبیر و غزوۂ موتہ ، اور اِسی ماہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : ماہِ جمادی الاولیٰ میں حضرت زید بن حارثہ ، حضرت عبداللہ بن رواحہ اور حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہم کی وفات ہوئی ہے اِس طرح سے آپ کی وفات حضراتِ صحابہ کی وفات کے مطابق ہے۔