ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2015 |
اكستان |
|
تم کو کہاں ملیں گے بمبار مدرسوں میں ( مولانا کوثر صاحب سہارنپوری،اِنڈیا ) ہر دم برس رہے ہیں اَنوار مدرسوں میں آکر تو دیکھئے نا اِک بار مدرسوں میں ہر پل محبتوں کا اِظہار مدرسوں میں گفتار مدرسوں میں کردار مدرسوں میں دِن بھر تلاوتیں ہیں شب بھر عبادتیں ہیں ہوتا نہیں کوئی دِن اِتوار مدرسوں میں تنخواہ چھوٹی موٹی گھر بھی کرائے والے ہیں فاقہ مست پھر بھی سرشار مدرسوں میں اپنی کوئی ضرورت کہتے نہیں کسی سے ہوتے ہیں یوں بھی دیکھو خوددار مدرسوں میں دیکھو سبق وفا کا دیتے ہیں رات دِن ہم تم سوچتے ہو ہونگے غدار مدرسوں میں ترکاری کاٹنے کی چھریاں تلک نہیں ہیں کچھ لوگ ڈھونڈتے ہیں تلوار مدرسوں میں ہم نے کبھی پٹاخے چھوڑے نہیں ہیں بھائی تم کو کہاں ملیں گے بمبار مدرسوں میں ذرّے یہاں جو آئے خورشید بن کے نکلے قاسم رشید محمود اَبرار مدرسوں میں