ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2015 |
اكستان |
|
قسط : ١٥ قصص القرآن للاطفال پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے ( الشیخ مصطفٰی وہبہ،مترجم مفتی سیّد عبدالعظیم صاحب ترمذی ) ( اَصحابِ سبت کا قصہ ) اِرشادِ باری تعالیٰ ہے : (وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِیْنَ اعْتَدَوْا مِنْکُمْ فِی السَّبْتِ فَقُلْنَا لَھُمْ کُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِئِیْنَ۔ فَجَعَلْنٰھَا نَکَالًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْھَا وَمَا خَلْفَھَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ ) ١ ''اور تم اُنہیں خوب جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دِن تو ہم نے کہا اُن سے کہ ہوجاؤ بندر ذلیل، پھر ہم نے اِس واقعہ کو عبرت بنایا اُن لوگوں کے لیے جو وہاں تھے اور جو پیچھے آنے والے تھے اور بنایا ہے نصیحت ڈرنے والوں کے واسطے۔'' حضرت موسٰی علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے بنی اِسرائیل کو یہ تعلیم بھی دی کہ بنی اِسرائیل ہفتے میں ایک دِن بروز ہفتہ اللہ کی عبادت کے لیے مختص کریں، اُس دِن اللہ کی حمد و ثنا کریں اور اُس کی ظاہری اور باطنی نعمتوں کو یاد کریں تاکہ اُن کے دِلوں کو صفائی اور پاکیزگی حاصل ہو نیز یہ کہ اُس دِن دیگر دُنیوی مصروفیات میں مشغول نہ ہوں۔ ١ سُورة البقرہ : ٦٥ ، ٦٦