ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2015 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ز ز ز ١١فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب وفاق المدارس العربیہ کی مجلس ِ شوریٰ کے اِجلاس میں شرکت کی غرض سے کراچی تشریف لے گئے،واپسی پر کراچی سے براستہ ملتان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اَمیر حضرت مولانا عبدالمجید صاحب لدھیانوی رحمة اللہ علیہ کی تعزیت کے لیے کہروڑپکا تشریف لے گئے۔ ١٧فروری کو جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم ملائشیا کے دورہ پر تشریف لے گئے اور ٢٦فروری کو بخیر وعافیت واپس تشریف لے آئے۔ ١٩ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولوی طاہر صاحب کے چھوٹے بھائی کی تکمیل ِحفظ کے موقع پر رسول پورہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے بعد نمازِ ظہر قرآنِ پاک کی عظمت اور حفاظت پر تفصیلی بیان فرمایا۔ ٢٢ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب وفاق المدارس العربیہ کے ڈویژن سطح پر ہونے والے اِجلاس میں شرکت کے لیے جامعہ اَشرفیہ تشریف لے گئے۔ مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ)