Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

63 - 65
اِنسانیت کے لیے خوبی اور اُس کا حسن ہے، اِن باتوں کو آسان اَنداز سے طلباء کو سمجھانے کی ضرورت ہے چونکہ یہی طلباء پھر زندگی کے مختلف شعبوں میں جائیں گے اور اِنشاء اللہ اِسلام اور مسلمانوں کے لیے بہتر کام کر سکیں گے۔
 آخرمیں محترم پروفیسر صاحبان کو سوالات کے لیے بھی موقع دیا گیا اور یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا پھر جمعہ کی نماز کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے یہ علمی مجلس اِختتام پذیر ہوئی۔ اِس مجلس میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ شبیر اَحمد جامعہ ڈائریکٹر شعبہ علوم الحدیث، پروفیسر ڈاکٹر  حافظ اَبو الحسن شبیر، ڈائریکٹر شعبہ علوم القرآن، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبد الغفار، پروفیسر ڈاکٹر حافظ شیخ شفیق الرحمن، شعبہ عربی خاص طور   پر قابل ِ ذکرہیں۔ آخر میں چیرمین شعبہ جناب پروفیسر ڈاکٹر حافظ اِفتخار اَحمد صاحب نے ایک مرتبہ پھر حضرت کا یونیورسٹی آنے پر شکریہ اَدا کیا اور آئندہ یونیورسٹی آنے کی دعوت دی۔ 
بعد اَزاں مدیر جامعہ اَسعد بن زرارہ حضرت مفتی مظہر اَسعدی صاحب کی دعوت پر جامعہ اَسعد بن زرارہ تشریف لے گئے جہاں مفتی صاحب نے آب ِ زمزم اور کھجور سے تواضع فرمائی، اِس کے بعد جمعہ کے لیے جامعہ مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن تشریف لے گئے جہاں مسجد کے اِمام مولانا حبیب الرحمن صاحب سے ملاقات ہوئی ،حضرت نے خطبہ جمعہ اِرشاد فرمایا اور اُس میں توبہ اِستغفار کے فضائل واِفادیت، توبہ کرنے کا طریقہ، گناہ کی اِقسام، حقوق اللہ اور حقوق العباد اور اپنے گناہوں کو مخفی رکھنا لوگوں کے سامنے ظاہر نہ کرنا جیسے عنوانات پر قریبًا پون گھنٹہ بیان فرمایا اور نمازِ جمعہ کی اِمامت فرمائی، بعد اَز نماز تقریبًا آدھ گھنٹہ سوال و جواب کی نشست ہوئی جس سے خانقاہ ِ حامدیہ کا منظر آنکھوں کے سامنے پھر گیا۔ 
اِس کے بعد مولانا محمدحسین صاحب کے گھر تشریف لے گئے جہاں صادق آباد سے آئے ہوئے جامعہ مدنیہ جدیدکے فاضل اور اُن کے ساتھ چند اَحباب نے حضرت سے ملاقات کی۔ اِس کے بعد مفتی اَحسن صاحب کے گھر پر دُعا فرمائی اور اُن کے بچوں کو مسلسل بالا ولیت کی اِجازت عنایت فرمائی  بعد اَزاں قائد اَعظم میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اور بہاولپور کے مشہور اور قابل ڈاکٹر مظہرالحق عتیق
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter