Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

50 - 65
حفاظت کی خاطر وصول کیا جاتا ہے، یہ حفاظت کی ذمہ داری ختم ہورہی ہے اِس لیے ذمیوں کو اُن کی رقم واپس ملنی چاہیے، اِس حکم کے بعد کئی لاکھ کی رقم واپس کردی گئی ،اُس رقم کی رَوادرانہ واپسی سے وہ بہت متاثر ہوئے، فتوح البدان میں ہے کہ اِس واپسی پر اہلِ حمص نے کہا ہمیں تمہاری حکومت اور تمہارا عدل اُس ظلم و جور سے بہت زیادہ محبوب ہے جس میں ہم تمہارے آنے سے قبل مبتلا تھے، ہم ہرقل کی فوج کی مدافعت کریں گے اور تمہارے عامل کے ساتھ مِل کر شہر کی حفاظت کریں گے، سنگدل یہودیوں نے بھی کہا توراة کی قسم ہرقل کا عامل حمص میں اُس وقت تک داخل نہیں ہوسکتا جب تک وہ ہمیں مغلوب نہ کرلے اور ہماری تمام کوششیں ضائع  نہ ہوجائیں۔ (فتوح البلدان عربی  ج ١  ص ١٤٤ ،اُردو ترجمہ  ج ١  ص ٢٢١) 
 جزیہ کی رقم مفتوحہ اَضلاع میں واپس کردی گئی تووہاں کے لوگ کہنے لگے  :
'' خدا تمہیں فتح عطاکرے اور دوبارہ ہم پر حکمران بنا کر واپس لائے آج اگر تمہاری جگہ رُومی ہوتے تو ہمیں کچھ بھی واپس نہ دیتے بلکہ اُلٹے ہر وہ چیز چھین لیتے جو  ہمارے پاس باقی رہ گئی ہے اور ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔'' (کتاب الخراج فصل ٦  اُردو ترجمہ ٤١٢  نیز دیکھو اَلفاروق  ج ١  ص ٢٨ ١۔ ١٢٧)''  ١ 
صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ  :
سیّد صباح الدین تحریر فرماتے ہیں  : 
 ''٢٠ھ میں مصر پر اِسلام کا جھنڈا لہرایا تو وہاں کے مذہبی پیشواؤں کے سارے حقوق بر قرار رکھے گئے، وہاں کا پٹریارک رُومیوں کے ظلم سے تیرہ برس تک  جِلاوطن ہو کر اِدھر اُدھر زندگی بسر کر رہا تھا، حضرت عمرو  بن العاص نے اُس کو تحریری 
  ١   اِسلام میں مذہبی رواداری  ص ٩٩ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter