Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

23 - 65
قسط  :  ٣٢  ،  آخری
سیرت خُلفا ئے راشد ین 
(  حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوئی   ) 
اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ
نام مبارک آپ کا علی ہے ، لقب اَسد اللہ اور حیدر اور مرتضیٰ ، کنیت اَبو الحسن اور اَبو تراب،  نسب آپ کا رسولِ خدا  ۖ  سے بہت قریب ہے ، آپ کے والد اَبو طالب جن کا نام عبدمناف تھا  اور رسولِ خدا  ۖ  کے والد ماجد حضرت عبداللہ دونوں بھائی بھائی ہیں، والدہ آپ کی فاطمہ بنت اَسد بن ہاشم تھیں ،ماں باپ دونوں کی طرف سے آپ ہاشمی ہیں، آپ کے والد تو مشرف بہ اِسلام  نہیں ہوئے مگر آپ کی والدہ مسلمان بھی ہوئیں اور ہجرت بھی کی۔ 
بچپن سے نہ صرف رسولِ خدا  ۖ  کے ساتھ ہی رہے بلکہ آپ ہی کی آغوش میں پرورش پائی، آپ نے بالکل اُن کے ساتھ فرزند کی طرح معاملہ کیا اور اپنی دامادی کا شرف بھی عطا فرمایا، جناب سیّدہ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا جو رسولِ خدا  ۖ  کی سب سے چھوٹی اور سب سے زیادہ چہیتی بیٹی تھیں ،آپ کے نکاح میں آئیں اور اِن سے اِن کی اَولاد ہوئی۔ 
صحابہ کرام میں جو لوگ سب سے اعلیٰ درجے کے فصیح و بلیغ اور اعلیٰ درجے کے خطیب اور شجاعت و بہادری میں سب سے فائق مانے جاتے تھے اُن میں آپ کا مرتبہ بہت نمایاں تھا۔ 
٣٥ھ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مسند ِخلافت کو آپ نے زینت بخشی اور تین دِن قبل پانچ سال تخت ِخلافت پر متمکن رہ کر بتاریخ ١٨ رمضان ٤٠ھ میں عبدالرحمن بن ملجم خارجی کے ہاتھ سے مقامِ کوفہ شربت ِشہادت نوش کیا اور خلافت ِراشدہ کو دُنیا سے رُخصت کر گئے، کوفہ کے قریب ایک مقام نجف ہے وہاں آپ کی تدفین ہوئی۔ رضی اللہ عنہ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter