Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

25 - 65
اِن تمام اَولاد سے نسب صرف حضراتِ حسنین رضی اللہ عنہم اور محمد الاکبر اور عباس اور عمر سے چلا اور کسی سے نہیں چلا، نہایت زاہدانہ زندگی بسر فرماتے تھے، ہر اَمر میں رسولِ خدا  ۖ  کے اِتباع کے حریص تھے، مزاج مبارک میں خوش طبعی بہت تھی۔ 
حضرت علی کے فضائل و مناقب  :
اِمام اَحمد بن حنبل رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آپ کے فضائل میں اِس کثرت کے ساتھ روایات ہیں کہ کسی صحابی کے متعلق یہ کثرت نہیں ہے۔(تاریخ الخلفائ)
اِس کثرت کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے مخالف بہت لوگ تھے، اُن مخالفین میں بعض لوگ تو چند خاص اُمور میں آپ کو خطا پر سمجھتے تھے، باقی آپ کے فضائل و سوابق ِاِسلامیہ کے منکر نہ تھے جیسے حضرت معاویہ وغیرہ۔ اور بعض لوگ آپ کے فضائل کیا معنٰی، آپ کے اِسلام ہی کا اِنکار کرتے تھے جیسے خوارج۔ 
اِن مخالفین کی وجہ سے آپ کے فضائل کی روایات کا چرچہ زیادہ ہوا اور بار بار بیان کرنے کی وجہ سے روایات کی کثرت ہوگئی مگر اِس کثرت کے ساتھ ایک چیز قابلِ اَفسوس بھی ہے کہ روافض نے  اَکاذیب وخرافات بھی اِس میں اِس طرح شامل کردیے ہیں کہ بوقت ِ تنقید اِس کثرت میں بہت ہی کم روایات پایۂ صحت کو پہنچتی ہیں۔ اَب ہم چندفضائل آپ کے بیان کرتے ہیں  : 
٭  بوقت ِ ہجرت رسولِ خدا  ۖ  نے اِن کو اپنی چادر اوڑھا کر اپنے بستر پر لٹایا اور کچھ لوگوں کی اَمانتیں آپ کے پاس تھیں، وہ اِن کے حوالے کردیں کہ واپس کردینا چنانچہ آپ نے ایسا ہی کیا اور بہت جلد ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ 
٭  غزوۂ بدر میں آپ نے بہت نمایاں کام اَنجام دیے اور بہت سے کافر آپ کی تلوار سے واصلِ جہنم ہوئے۔ 
٭  غزوۂ اُحد میں بھی بہت بڑی خدمت جلیلہ اَنجام دیں، اِس غزوہ میں جب آنحضرت  ۖ  کی شہادت کی شہرت ہوئی اور آپ  ۖ  کا پتہ میدانِ جنگ میں نہ مِلا اور بعد اِس کے معلوم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter