ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! ٦ نومبر بروز جمعرات جونہی فجر کی نمازکے لیے گھر سے نکل کر مسجد ِ حامد کی طرف بڑھا تواپنے پیچھے کسی کے تیزی سے آگے بڑھنے کااِحساس ہوا پلٹ کر دیکھا تو جامعہ کے مدرس مولوی شعیب صاحب تھے ایسے لگا کہ عجلت میں اُسی لمحے سب کچھ بیان کردینا چاہتے ہیں ،اِسی سراسیمگی کے عالم میں ہم مسجد میں داخل ہوگئے، پہلے سے کھڑی جماعت میں شامل ہونے کی خاطر دونوں نے جلدی سے نیت باندھ لی تیز پیروں سے اور اُن کی گرتی اُبھرتی باتوں سے اِتنا اَندازہ ہوگیا تھا کہ فجر سے قبل جامعہ مدنیہ جدید کے اَندر ایک بار پھر پہلے کی طرح ''پولیس گردی'' ہوئی ہے خدا خیر کرے۔ نماز سے فارغ ہوکر یہ صورتِ حال سامنے آئی کہ ایلیٹ فورس نے مقامی پولیس کی لاعلمی میں یہ کار روائی ایک بے وردی اَفسرکی قیادت میں کی جو اپنے کو'' ایس پی عامر خان کینٹ'' کے نام سے متعارف کر وارہا تھا۔