Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

36 - 65
حضرت علی مرتضیٰ  کے بعض اَوصاف  : 
ایک مرتبہ حضرت معاویہ نے اپنے عہد ِ خلافت میں ضرار اسدی سے جو حضرت علی کے اَصحاب میں سے تھے درخواست کی کہ اے ضرار  !  علی کے کچھ اَوصاف بیان کرو۔ ضرار نے پہلے تو کچھ عذر کیا اُس کے بعد کہا کہ اَمیر المومنین سنیے  : 
اللہ کی قسم علی مرتضیٰ بڑے طاقتور تھے، فیصلے کی بات کہتے تھے اور اِنصاف کے ساتھ حکم دیتے تھے، علم اُن کے اَطراف وجوانب سے بہتا تھا اور حکمت اُن کے گرد سے ٹپکتی تھی۔دُنیا اور اُس کی تازگی سے متوحش ہوتے تھے اور رات کی تنہائیوں اور وحشتوں سے اُنس حاصل کرتے تھے ،روتے بہت تھے  اور فکر میں زیادہ رہتے تھے، لباس اُن کو وہی پسند تھا جو کم قیمت ہو اور کھانا وہی مرغوب تھا جو اَدنیٰ درجہ کا ہو، ہمارے درمیان بالکل مساویانہ زندگی بسر کرتے تھے اور جب ہم کچھ پوچھتے تو جواب دیتے تھے اور باوجودیکہ ہم اُن کے مقرب تھے مگر اُن کی ہیئت کے سبب اُن سے بات کرنے کی جرأت نہ ہوتی تھی، وہ ہمیشہ اہلِ دین کی تعظیم کرتے تھے اور مساکین کو اپنے پاس بٹھلاتے تھے، کبھی کوئی طاقتور اپنی طاقت کی وجہ سے اُن سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی اُمیدنہ کر سکتا تھا اور کوئی کمزور اُن کے اِنصاف سے مایوس نہیں ہوتا تھا۔ 
خداکی قسم  !  میں نے اُن کو بعض اَوقات دیکھا کہ جب رات ختم ہونے کوہوتی تھی تو اپنی داڑھی پکڑ کر اِس طرح بے قرار ہوتے تھے جیسے کوئی مار گزیدہ بے چین ہوتا ہے اور بہت دردناک آواز میں روتے تھے اور فرماتے تھے اے دُنیا  !  میرے سوا کسی اور کو فریب دے تومیرے سامنے کیوں آتی ہے مجھے کیوں شوق دِلاتی ہے، یہ بات بہت دُور ہے، میں نے تجھ کو تین طلاقِ بائنہ دے دی ہیں جن میں رُجوع نہیں ہوسکتا، تیری عمر کم ہے اور تیری قدر ومنزلت بہت حقیر ہے، آہ  !  زادِ راہ کم ہے اور سفر لمبا ہے اور راستہ وحشت ناک۔
 یہ سن کر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ رونے لگے اور کہنے لگے، اللہ کی رحمت نازل ہو اَبو الحسن پر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter