ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014 |
اكستان |
|
فاضلِ جامعہ سیّد اَنیس شاہ صاحب کی والدہ صاحبہ گزشتہ ماہ وفات پاگئیں۔ ١٢نومبر کو حضرت مولانا سیّدنافع گل صاحب کاکاخیل رحمة اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے جناب محمدطیب صاحب کاکاخیل سخا کوٹ مردان میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ ١٤نومبر کوجناب حافظ محمد کاملین صاحب پراچہ کے صاحبزادے جناب سمیع الدین صاحب پراچہ کراچی میں وفات پاگئے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب کے جواں سال بھانجے مختصر علالت کے بعد فتح جنگ میں وفات پاگئے۔ ٢٦نومبر کو جامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ جناب سعید اَحمد صاحب طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔ ٢٩ نومبر کو جناب حاجی اَکبر حسین صاحب کی اہلیہ صاحبہ کراچی میںوفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہل اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بقیہ : اِسلامی معاشرت اِس لیے محبت خدا اور رسول ۖ اور جذبہ اِطاعت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمارا معاملہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ مشفقانہ اور ہمدردانہ ہونا چاہیے او ر اگر کوئی ناچاقی ہوجائے تو اُس پر چراغ پا ہونے کے بجائے نرمی کے ساتھ اور حکمت ِعملی کے ذریعہ اُس سے نپٹنا چاہیے ،ہم اپنی بیویوں کو غلام باندی نہیں بلکہ اپنی شریکِ حیات سمجھیں اور حقوق کی اَدائیگی کا خاص اہتمام رکھیں تو بہت سے جھگڑے بڑھنے سے پہلے ہی ختم ہوجائیں۔(جاری ہے)