Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

27 - 65
نے بڑی کوشش اِس لیے کی تھی کہ آپ کو رسول اللہ  ۖ  کے اِرشادات سے یہ بات معلوم ہوچکی تھی کہ آئندہ چل کر ایک فرقہ'' روافض '' کا پیدا ہوگا وہ آپ کی محبت وپیروی کا دعوی کرے گا اور بہت سی بے دینی کی باتوں کو آپ کی طرف منسوب کرے گا جس طرح عیسائیوں نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کے متعلق کیا۔ 
٭  حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا جب بلوائیوں نے محاصرہ کیا تو آپ نے سب سے زیادہ اُن کی حمایت و حفاظت میں حصہ لیا حتی کہ حضراتِ حسنین کو اُن کے دروازے پر حراست کے لیے مامور کیا اور جب وہ شہید ہوگئے تو آپ کو بڑا صدمہ ہوا اور اُن کی تعریف میں بہت کلمات اِرشاد فرمائے۔ 
حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت  :
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دُوسرے دِن آپ کے ہاتھ پر بیعت ہوئی، مدینے میں جس قدر مہاجرین واَنصار تھے، سب نے آپ کے ہاتھ پر بر ضا ورغبت بیعت کی سوائے حضرت   طلحہ  و زبیر کے کہ اِن دونوں نے بلوائیوں کے جبر سے بیعت کی اور بیعت کرنے کے بعد فورًا مکے چلے گئے ،  اہلِ شام نے آپ کی خلافت کو تسلیم نہیںکیا، اُن کا خیال یہ تھا کہ جس قدر مہاجرین واَنصار نے  آپ کے ہاتھ پر بیعت کی ہے سب نے بلوائیوں سے جبر سے بیعت کی ہے۔ 
آپ کے عہد ِخلافت میں کفار سے جہاد بالکل موقوف رہا اور اِسلامی فتوحات میں کوئی اِضافہ نہیںہوا، آپ کا تمام زمانہ ٔ خلافت آپس کی لڑائیوں میں صرف ہوگیا، تین لڑائیاں آپ کو پیش آئیں۔ 
اَوّل  :  جنگ ِ جمل جس میں اُم المومنین حضرت عائشہ ،حضرت طلحہ   اور زبیر سے لڑناپڑا۔
 دوم  :  جنگ ِ صفین جس میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور اہلِ شام سے مقابلہ ہوا ۔ 
سوم  :  جنگ ِ نہروان جس میں خوارج سے مقابلہ ہوا۔ یہ آپ کی آخری لڑائی تو تمام صحابہ   کے نزدیک پسندیدہ تھی اور بعض اَحادیث میں اِس کے متعلق پیشنگوئی اور پسندیدگی کے کلمات بھی وارِد ہوئے ہیں مگر جنگ ِ جمل و جنگ ِ صفین کو اَکثر صحابہ نے ناپسند کیا اور بہت سے محتاط لوگ اِن لڑائیوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter