ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014 |
اكستان |
|
وفیات ٢٦نومبر کو حضرت مولانا میاں سراج احمد صاحب دین پوری رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد دین پور شریف میںاِنتقال فرما گئے۔حضرت اَکابرکی یادگار تھے اللہ تعالیٰ حضرت کی حیات سے وابسطہ خیرات و برکات کو باقی و جاری رکھے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ٣نومبر کو شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے شاگرد فاضلِ دیوبند تبلیغی مرکز رائیونڈ کے نائب اَمیر حضرت مولانا جمشید علی خان صاحب مختصر علالت کے بعد جناح ہسپتال لاہور میں اِنتقال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی دینی خدمات کو قبول فرماکرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ ٧نومبر کو شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مدنی کے سفر وحضر کے خادم فاضلِ دیوبند حضرت مولانا مجاہد خان صاحب سابق ممبر صوبائی اِسمبلی صوبہ خیبر پختونخواہ نوشہرہ میں طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے۔ ٢٩نومبر کوجمعیة علماء اِسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری، سابق سینٹر اور جامعہ اِسلامیہ اِشاعت القرآن والحدیث لاڑکانہ سندھ کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر خالد محمود صاحب سومرو کو نا معلوم اَفراد نے فجر کی نماز کی سنتوں کے دوران سجدہ کی حالت میں فائرنگ کر کے مسجد میں شہید کردیا۔اِس ناگہانی حادثہ پر اللہ تعالیٰ اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل اور مولانا کی خدمات کو قبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر فرمائے۔ ٢٥ نومبر کو حضرت مولانا محمد قاسم صاحب دین پوری طویل علالت کے بعد دین پور شریف میں تقریبًا نوے برس کی عمر پاکر اِنتقال فرماگئے۔مرحوم اِنتہائی عابد زاہد اور پارسا اِنسان تھے۔ ٣١ اکتوبر کو دارُالعلوم دینیہ کے مہتمم مولانا ہارون الرشید صاحب رشیدی کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد قصور میں اِنتقال فرما گئیں۔ ٨نومبر کو جناب رضوان نفیس صاحب کی والدہ صاحبہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئیں۔