ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) ''تقدیر'' پراِیمان ''ظاہر ''پر عمل ۔ وبائی علاقہ سے بھاگو مت اور باہر سے جائو مت اَولاد کی تربیت والدین پر واجب ہے (کیسٹ نمبر82 سائیڈA,B 27 - 12 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو جو ہدایات دیں یا تعلیمات دیں اُن میں ایک یہ بھی ہے کہ وَاِذَا اَصَابَ النَّاسَ مَوْت اگر لوگوں میں کوئی بیماری ایسی پھیلے کہ جس سے اَموات ہونے لگیں وبائی بیماری ہو جس کے نتیجے میں موت ہو جاتی ہو وَاَنْتَ فِیْھِمْ اور تم وہاں ہو فَاثْبُتْ تو وہیں رہو، دُوسری جگہ نہ جائو۔ حدیث شریف میں اُس آدمی کے لیے بڑا اَجر آیا ہے، کہیں بیماری ہو تو وہاں سے نہ جائے اور ٹھہرا رہے تو اُس پر اَجر ہے اور اگر بیماری ہو کسی جگہ وہاں جانا چاہے تو منع ہے کہ نہ جائے۔حضرت سیّدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ جارہے تھے شام کے علاقے میں راستے میں معلوم ہوا کہ وہاں طاعون پھیلاہوا ہے تو مشورہ کیا ،کسی نے کہا وہاں جائیں کسی نے کہا نہ جائیں، یہ تو ظاہر بات ہے جس کی جہاں اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے مقدر فرمادی ہے آنی تو اُسی طرح ہے لیکن ہمیں تعلیمات تو ظاہر پر چلنے کے لیے دی گئی ہیں،'' مقدر'' تو اِیمان رکھنے کے لیے بتایا گیا ہے۔ ''تقدیرِ اِلٰہی'' کا مطلب'' علمِ اِلٰہی ''ہے کہ اللہ کا علم ناقص نہیں ہے مکمل ہے جو آگے کو ہونے