Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

14 - 65
اور اِس کے لیے جس سختی کی ضرورت ہے وہ جاری رکھو ،یہ نہیں ہے کہ تم اُن کے سامنے بالکل رِیشہ خطمی  ١ بن جاؤ تم اُن کے بڑے ہو تو بڑاپن جو ہے وہ قائم رکھواُن کے لیے ورنہ وہ غلط ہوجائیں گے .... ..... .  لَا تَرْفَعْ عَنْھُمْ عَصَاکَ  اَدَبًا   اُن کے اُوپر سے اپنی لاٹھی نہ اُٹھاؤ جو تہذیب سکھانے والی لاٹھی ہے وہ اُن کے اُوپر رہنی چاہیے تمہاری طرف سے۔ 
 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ  :
 حدیث شریف میں دُوسری جگہ آتا ہے کہ ماں باپ کا اَولاد کے لیے اِس سے اچھا کوئی تحفہ نہیں ہے کہ وہ اُنہیں تہذیب سکھائے اَدب سکھادے اَدبِ حسن، عمدہ اَدب سکھادے کہ ایسے نہیں ایسے، بڑوں کے سرہانے نہ بیٹھوپائینتی بیٹھو، تمیز ہی نہیں ہوتی بڑابیٹھاہے، اِدھر سرہانے بیٹھ جائیں گے بالکل تمیز نہیں کریں گے،باپ اِدھر بیٹھا ہے بیٹا سرہانے بیٹھ جائے گا بالکل تہذیب نہیں ،اُنہیں بتادیا جائے کہ یہ غلط ہے یہ بد تہذیبی ہے تو پھر وہ اِس کے عادی ہوجائیں گے۔
 اوربڑوںکے سامنے بیٹھیں گے اور ٹیک لگا کے بیٹھ جائیں گے بڑے آرام سے جیسے بڑے آدمی ہیں تو اُنہیں بتایا جائے کہ ایسے نہیں بیٹھا کرتے اِس کے بجائے اِس طرح بیٹھو تو یہ تمام چیزیں جو ہیں نشست وبرخاست تک کی یہ سب کی سب اَجرمیں داخل ہوجاتی ہیں ۔
اَدب سکھانا واجب ہے  :
اور سکھانا اِن کا وہ واجبات میں سے ہوگیا کہ ہر بڑا چھوٹے کو بھی سکھائے، اگر نہیں سکھائے گا تو آگے کیسے چلے گا سلسلہ ،ما ں باپ کا سکھانا جو ہے وہ بالکل اور اَنداز کا ہوگا تواِس لیے اُن کے لیے  فرما دیا کہ لاٹھی رکھو اُن کے اُوپرقائم۔ 
دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو  :
اِرشاد فرمایا   وَاَخِفْہُمْ فِی اللّٰہِ   ٢   یہ جو بچے ہیں یا اَولاد ہے خدا کا خوف اِن کے دِل میں 
  ١   ایک دواکا نام ہے، کنایةً بہت ہنسنے والے کو بھی کہتے ہیں۔  ٢   مشکوة شریف رقم الحدیث ٦١ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter