Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

61 - 65
اَخبار الجامعہ
(  جامعہ مدنیہ جدید  محمد آباد  رائیونڈ روڈ  لاہور  )
سالانہ تبلیغی اِجتماع کے موقع پر جامعہ مدنیہ جدید میں بیرونِ ملک اور ملک بھر سے آنے والے شرکاء کی کثرت سے آمد و رفت رہی۔
٢٤ نومبر کومظاہرالعلوم سہارنپور سے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کے نواسے حضرت مولانا محمد شاہد صاحب مدظلہم جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، بعد اَزاں حضرت نے جامعہ کے اَساتذہ کے ہمراہ دوپہر کا کھانا تناول فرمایا، قیلولہ کے بعد واپس تشریف لے گئے۔ 
٥ نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،سیّد محبوب اَحمد صاحب گیلانی کی دعوت پر ختم نبوت یوتھ کورس کے پروگرام میں شرکت کے لیے ڈسکہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے  ختم ِ نبوت کے موضوع پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ 
٧ نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مدنی  کے خصوصی شاگرد فاضلِ دیوبند حضرت مولانا مجاہد خان صاحب کی تعزیت کے لیے سہ پہر ڈھائی بجے جامعہ سے روانہ ہوئے، رات بارہ بجے کے قریب پشاور پہنچے رات کا قیام بھائی خالد خان صاحب کے گھر فرمایا، اَگلے روز پشاور میں حضرت مولانا سیّد محمد نافع گل صاحب کاکا خیل کی صاحبزادی کی تعزیت کے لیے اُن کے شوہر عابد گل صاحب کاکا خیل کی رہائشگاہ تشریف لے گئے،   بعد اَزاں نوشہرہ میں حضرت مولانا مجاہد خان صاحب کے بیٹے محمد طلحہ صاحب سے تعزیت اور اِظہار ِ اَفسوس کیا اور اِسی روز حضرت مولانا سیّد محمد نافع گل صاحب کاکا خیل کے بڑے صاحبزادے جناب محمد طیب صاحب کاکاخیل کی تعزیت کے لیے سخاکوٹ روانہ ہوئے۔ حضرت صاحب نے اُن کے دونوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter