ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
کو بھر دینا ہندوستان میں وہاں کی بڑی جماعتوں کے لیے ایک بہت بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے جمعیة علمائِ ہند نے اِس چیلنج کو نہایت کا میابی سے سراَنجام دیا ۔اِس عظیم کامیابی کا سہرا جمعیة علمائِ ہند کے صدر حضرت مولانا محمد عثمان صاحب منصور پوری مدظلہ ،ناظمِ اعلیٰ حضرت مولانا محمود صاحب مدنی مدظلہ اور اُن کے رُفقاء کے سر ہے جن کی اَنتھک کوششوں کے نتیجہ میں وقت کی اہم ضرورت ''امنِ عالم کانفرنس'' کا بر وقت اِنعقاد ہوا، مذکور ہ بالا ہر دو حضرات بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اِس موقع پر ہم اپنی طرف سے مزید کچھ لکھنے کے بجائے ''اَمن ِعالم کانفرنس ''کے موقع پر حضرت مولانا محمود صاحب مدنی کی طرف سے اِستفتاء اور اُس کے جواب میں دارُالعلوم دیوبند کی جانب سے فتوی کی نقول اپنے اِس اِداریے کا حصہ بناتے ہوئے قارئین ِکرام کی خدمت میں پیش کرنا زیادہ مناسب خیال کرتے ہیں۔بعد اَزاں آئندہ شماروں میں بقیہ تحریر ی مواد جو کہ خطبہ اِستقبالیہ، خطبۂ صدرات اور حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ کی چند نصائح پر مشتمل ہے نظرِ قارئین کریں گے۔ ب/٨١٤ اِستفتاء آج کل منصوبہ بند طریقہ پر مذہب ِاسلام، قرآنِ پاک اور رسول اَکرم ۖ کی تعلیمات کو دہشت گردی سے جوڑ کر بدنام کیا جا رہا ہے اور قرآنی آیات اور اَحادیث شریف کو غلط معانی میں ڈھال کر عوام و خواص کو مذہب ِاسلام سے بدظن کرنے کی مہم پوری شدت سے جاری ہے،اِس لیے وضاحت فرمائیں کہ اَمن ِ عالم کے سلسلہ میں اِسلام کا واضح موقف کیا ہے اور قرآن و حدیث میں اِس بارے میں اِنسانیت کو کیا ہدایتیں دی گئی ہیں ؟ محمود اَسعد مدنی