ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
س طرح اِنسان کی ہرنقل و حرکت، اُس کی معاشرتی زندگی اور دُنیا کے کام بھی بسم اللہ کی برکت سے عبادت بن گئے اور ساتھ ہی ساتھ شیطان سے دُور ہو کر رحمن کے ساتھ ہو گیا ۔ اَندازہ لگائیے بسم اللہ پڑھنے کے کتنے فائدے ہیں کہ دُنیا کے ہر کام بھی عبادت بن گئے۔ اِن کے علاوہ حضور اَکرم ۖ نے بسم اللہ کی بہت سی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں۔ اَب ہم اِس سے فائدہ نہ اُٹھائیں تو ہم سے زیادہ محروم کون ہوگا ؟ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ ۖ نے فرمایا کہ لوگ قرآنِ پاک کی ایک آیت سے غافل اور بے خبر ہیں جو میرے اور سلیمان بن داود (علیہما السلام) کے علاوہ کسی پر نازل نہیں ہوئی اوروہ آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے۔ (دُرِ منثور ج ١ ص ٢) اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں سے یاد کرنا : علامہ سیّد اِسماعیل حقی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے تین ہزار نام ہیں، ایک ہزار نام فرشتوں کو بتائے اور ایک ہزار نام اَنبیاء علیہم السلام کو بتائے ہیں، تین سو نام تورات میں نازل کیے ہیں اور تین سو نام زبور میں نازل کیے ہیں اور تین سو نام اِنجیل میں نازل کیے اور ننانوے نام قرآنِ کریم میں نازل فرمائے ہیں اور ایک نام اپنے پاس محفوظ رکھا ہے وہ کسی کو نہیں بتایا ہے پھر اِن تمام ناموں کے معنی کو بسم اللہ الرحمن الرحیم کے تین لفظوں اللہ ،رحمن اوررحیم میں سمو دیا ہے تو جس شخص نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا اُس نے اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں کے ساتھ یاد کر لیا(تفسیر رُوح البیان)۔(جاری ہے)