ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
قسط : ١ قصص القرآن للاطفال پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے ( الشیخ مصطفٰی وہبہ،مترجم مفتی سیّد عبدالعظیم صاحب ترمذی ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ کَفٰی وَ سَلَام عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ ! حضرت شیخ الہند محمود الحسن نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں کے زوال کے دو سبب ہیں :ایک باہمی اِختلافات میں مبتلا ہونا اور دُوسرا قرآنِ پاک سے دُور ہونا۔ جب تک مسلمان اِختلافات ترک نہیں کریں گے اور قرآنِ پاک کے قرب کی سعادت حاصل نہیں کریں گے اُس وقت تک یہ زوال کی ذلت سے چھٹکارا نہیں پا سکیں گے۔ شیخ مصطفی وہبہ کی کتاب ''قصص القرآن للاطفال'' کا اُردو ترجمہ ''پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے'' میں اِس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے دِل و دماغ میں اللہ تعالیٰ کے کلام کی عظمت اور بڑائی کو راسخ کریں تاکہ وہ جب بڑے ہوں تو کتاب اللہ کو تھامنے والے ہوں حضرت مولانا اِلیاس صاحببانی تبلیغی جماعت کے خاندان کی عورتیں رات اپنے بچوں کو اِمام شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی رحمة اللہ علیہ اور سیّد اَحمد شہید رحمة اللہ علیہ اوردیگر اَکابرین کے واقعات، کارنامے سنایا کرتی تھیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمام بنی نوعِ اِنسان کے لیے قرآنِ کریم کوسر چشمہ ہدایت بناکر نازل فرمایا اور طبقہ اِنسانی کے متنوع اَذہان کو سامنے رکھ کر قرآنِ کریم میں