ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
معتبر کتابیں دیکھا کریں اور جو پڑھے لکھے نہیں ہیں یا بہت کم پڑھے ہیں وہ اچھے پڑھے لکھوں سے ایسی کتابیں پڑھوا کر سنا کریں۔ اگر گھروں میں، بیٹھکوں میں ، مجمعوں میں اور مسجدوں میں ایسی کتابیں پڑھنے اور سننے سنانے کا رواج ہوجائے تو ہر طبقہ کے مسلمانوں میں دین کا علم عام ہوسکتا ہے۔ یہ چھوٹی سی کتاب خاص اِسی غرض سے اور اِسی مقصد کے لیے لکھی گئی ہے اِس میں دین کی وہ تمام ضروری باتیں اور رسول اللہ ۖ کی وہ ہدایتیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہونی چاہئیں ،بہت آسان زبان میں لکھی گئی ہیں۔ آئیے اِن باتوں کو خود سیکھیں اور دُوسروں کو سکھلائیں اور بتلائیں اور دُنیا میں اِن اِسلامی باتوں کو رواج دینے اور پھیلانے کی کوشش کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ : ''جو شخص دین کو سیکھنے اور جاننے کی اِس لیے کوشش کرے کہ اِس کے ذریعے وہ اِسلام کو زندہ کرے (یعنی دُوسروں میں اِس کو پھیلائے اور لوگوں کو اِس کے مطابق چلائے) اور اِسی اَثناء میں اُس کو موت آجائے توآخرت میں وہ پیغمبروں کے اِس قدر قریب ہوگا کہ اُس کے اور پیغمبروں کے دَرمیان صرف ایک درجہ کا فرق ہوگا۔'' اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ خود دین سیکھیں، دُوسروں کو سکھائیں خود دین پر چلیں اور اللہ کے دُوسرے بندوں کو بھی اِس پر چلانے کی کوشش کریں۔ پہلا سبق : کلمہ طیبہ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہِ ''اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (یعنی کوئی عبادت اور بندگی کے لائق نہیں ) اور محمد ۖ اُس کے رسول ہیں۔ '' بھائیو! یہی کلمہ اِسلام کا دروازہ اور دین و اِیمان کی جڑ اور بنیاد ہے۔ اِس کو قبول کر کے اور