ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) مؤرخہ ٢٦محرم الحرام ١٤٣٥ھ /٣٠نومبر ٢٠١٣ء کو حضرت اَقدس سیّدی و مرشدی مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم نے مولانا محمد اِبراہیم صاحب برمی (فاضل جامعہ مدنیہ جدید) کو خرقہ ٔخلافت و دَستار سے نوازا ۔ اللہ تعالیٰ اِن سلاسلِ طیبہ کے فیوض و برکات کو اَقوامِ عالم میں تا قیامت جاری و ساری فرماکر قبولیت سے نوازے اور ہمیں اِن مشائخ کی تعلیمات پر عمل کی تو فیق عطا فرمائے ،آمین۔ ١١دسمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب پاکستان سے جمعیة علمائِ اِسلام کے وفد کے ہمراہ ''امن ِعالم کانفرنس ''میں شرکت کی غرض سے براستہ واہگہ بارڈر دیوبند اور بعد اَزاں دہلی تشریف لے گئے ، ٢٠دسمبر بروز جمعہ بخیریت واپس تشریف لے آئے ،والحمد للہ۔ قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اوردیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)