Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014

اكستان

17 - 64
(خَالِدًافِیْھَا) کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ اگر حلال سمجھتے ہوئے کر رہا ہے کہ یہ جائز ہے تو کفر ہوگیا اور  کفر ہو گیا تو جہنم ہے ۔ اور ایسا ہوتا ہے کہ آدمی معصیت کرتا ہے تو معصیت کی وجہ سے اُس کا دِل مسخ ہوجاتا ہے اور وہ معصیتوں ہی کی طرف لگا رہتا ہے توبہ کی توفیق اُس سے سلب ہوجاتی ہے معاذاللہ  !  اللہ پناہ میں رکھے۔ تو آقائے نامدار  ۖ  نے فرمایا کہ بالکل منع ہے کسی مسلمان کو مارنا (قَتْلُ النَّفْسِ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ) مسلمان بھی داخل ہیں غیر مسلم بھی داخل ہیں، یہ ذمی ہیں ہمارے یہاں رہتے ہیں اُن کو مارنا بھی جائز نہیں اور وہ بھی اگر حلال سمجھ کر مار تا ہے تو اُس کے بارے میں بھی یہ شک پڑ جائے گا کہ کہیں وہ بھی اِسی وعید کا مستحق نہ ہو جائے کیونکہ اِس میں اور طرح کے نقصانات ہیں وہ ذمی مسلمان اِسلام سے نفرت کرنے لگے گا اور اگر عدل ملے گا تو اِسلام سے محبت کرنے لگے گا۔ 
جزیہ واپس کردیا  :
حضرت اَبو عبیدہ اِبن جراح رضی اللہ عنہ جب شام میں جہاد کر رہے تھے تو وہاں اُن کو جنگی مصلحتوں سے پیچھے ہٹنا پڑا اور اِس کی خبر اُنہوں نے بھیج دی مدینہ منورہ فورًا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اُنہیں خبر پہنچی تو اُنہوں نے کہا کہ برا کیا کیوں پیچھے ہٹے کیوں پیچھے ہٹے اُنہوں نے باربار ..... اور وہ (پیامبر)باخبر تھا مکمل پورا نقشہ معلوم تھا اور وہ اُن کو وجوہات بتاتا رہا کہ وجہ یہ ہے کہ اُن کی طرف سے بہت بڑا حملہ ہونے والا تھا اور ہم اُس کا مقابلہ اِس طرح اِس میدان میں کر سکتے ہیں وہاں نہیں کرسکتے وہ پھر کہنے لگے مگر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اور اُنہوںنے ساتھ یہ بھی ذکر کیا کہ جن لوگوں سے ہم نے جزیہ وغیرہ لیا تھا وہ واپس کردیا کہ ہم تمہاری حفاظت نہیں کر سکتے تو تم یہ رکھ لو اور ہم پیچھے جا رہے ہیں تو وہ عوام جو تھی جن کی تائید کی بڑی ضرورت ہوتی ہے لڑائیوں میں وہ اِس چیز سے نالاں بہت رنجیدہ تھے کہ یہ لوگ پیچھے ہٹ گئے کیونکہ اِن کے معاملات سامنے آگئے تھے( جس کی وجہ سے مقامی کفار اِن سے بہت متاثر تھے) آپ نے بہت سنا ہوگا کہ رسول اللہ  ۖ  فیاضی فرماتے تھے اِتنا دیتے تھے اِتنا دیتے تھے اور کافروں کو بہت کچھ دیا ہے ۔اور جو نئے نئے مسلمان ہوتے تھے اُنہیں بہت کچھ دیا ہے، وہ اِس لیے کہ یہ جب لیں گے تو محبت ہوگی اور تعلق پیدا ہوگا تو پھر بات بھی سنیں گے ورنہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 اِستفتاء 4 2
4 ''اِعلامیہ'' اَمن ِعالم کانفرنس 8 2
5 درس حديث 10 1
6 قتل کی واردات اور اَنگریزی قانون کی خرابیاں : 11 5
7 اِسلامی نظام میں ہائی کورٹ پھر سپریم کورٹ ہوگی بس : 12 5
8 اِسلامی نظام میں عدل اور اِحتیاط، اِنصاف میں تاخیر ظلم کی پرورش ہے : 13 5
9 عظیم حوصلہ : 13 5
10 ''دِیت''کا فائدہ : 14 5
11 خون کا بدلہ خون اور اِس کا فائدہ : 15 5
12 والی ٔ سوات کا کارنامہ : 15 5
13 ویتنام سے امریکہ کا فرار : 16 5
14 جزیہ واپس کردیا : 17 5
15 اِسلام میں ٹیکس اِنتہائی کم لیا جاتا ہے : 18 5
16 مقالاتِ حامدیہ 20 1
17 بسم اللہ کی اہمیت 25 1
18 بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل : 27 17
19 اِسلام کی خوبی : 28 17
20 اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں سے یاد کرنا : 29 17
21 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
22 پہلا سبق : کلمہ طیبہ 32 21
23 ہمارے کلمہ کا پہلا جز ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ : 33 21
24 قصص القرآن للاطفال 38 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 38 24
26 خلقت ِآدم علیہ السلام 40 24
27 تعلیم النسائ 46 1
28 تعلیم ِنسواں کی ضرورت : 46 27
29 مردوں کے مقابلہ میں لڑکیوں اور عورتوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے : 46 27
30 عورتوں کو علمِ دین پڑھانے کا فائدہ : 47 27
31 دینی تعلیم اور جدید تعلیم کا موازنہ : 47 27
32 دینی تعلیم نہ ہونے کا نقصان اور اَنجام : 48 27
33 تعلیمِ نسواں میں مفاسد کا شبہ اور اُس کا جواب : 48 27
34 عورتوں کو دینی تعلیم نہ دینا ظلم ہے : 50 27
35 حدیث طلب العلم : 50 27
36 عورتوں کو عربی درسِ نظامی کی تعلیم : 50 27
37 لڑکیوں کو حفظ ِقرآن کی تعلیم : 51 27
38 عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں : 51 27
39 اُصولی بات : 52 27
40 عورتوں کا کورس اور نصاب ِ تعلیم : 52 27
41 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 53 1
42 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 53 41
43 حضرت فاروقِ اعظم کے کلماتِ طیبات 53 41
44 بقیہ : تعلیم النسائ 57 27
45 حاصلِ مطالعہ 58 1
46 ایک سبق آموز واقعہ : 58 45
47 قبولیت ِدُعاء : 62 45
48 وفیات 62 1
49 اَخبار الجامعہ 63 1
50 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter