Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014

اكستان

30 - 64
  قسط  :  ١  	اِسلام کیا ہے  ؟ 
(  حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ  ) 
ہر مسلمان کے لیے اِسلامی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت اور دین سیکھنے کی فضیلت  :
بھائیو !اِتنی بات تو آپ سب جانتے ہوں گے کہ اِسلام کسی قوم اور ذات برادری کا نام   نہیں ہے کہ اِس میں پیدا ہوانے والا ہر آدمی اپنے آپ مسلمان ہو اور مسلمان بننے کے لیے اِس کو کچھ کرنا نہ پڑے جس طرح شیخ یاسیّد خاندان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ خود بخود شیخ یاسیّد ہوجاتا ہے اور اُس کو شیخ یاسیّد بننے کے لیے کچھ کرنا نہیں پڑتا بلکہ اِسلام نام ہے اُس دین کا اور اُس طریقہ پر زندگی گزارنے کا جو اللہ کے سچے رسول  ۖ  اللہ تعالیٰ کی طرف سے لائے تھے اور جو قرآن شریف میں اور رسول اللہ  ۖ  کی حدیثوں میں بتلایا گیا ہے۔ پس جوکوئی اِس دین کو اِختیار کرے اور اُس طریقے پر چلے وہی اصلی مسلمان ہے۔ اور جو لوگ نہ اِس دین کو جانتے ہیں اور نہ اُس پر چلتے ہیں وہ اصلی مسلمان نہیں ہیں پس معلوم ہوا کہ اصلی مسلمان بننے کے لیے دو باتوں کی ضرورت ہے۔ 
(١)  ایک یہ کہ ہم دین ِ اِسلام کو جانیں اور کم اَز کم اُس کی ضروری اور بنیادی باتوں کا     ہمیں علم ہو۔ 
(٢)  دُوسرے یہ کہ ہم اُن کو مانیں اور اُن کے مطابق چلنے کا فیصلہ کریں اِسی کا نام اِسلام ہے اور مسلمان ہونے کا یہی مطلب ہے۔ 
پس اِسلام کا علم حاصل کرنا (یعنی دین کی ضروری باتوں کا جاننا) مسلمان ہونے کی سب سے پہلی شرط ہے اِسی لیے حدیث شریف میں آیا ہے  طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَة عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ  (اِبن ماجہ و بیہقی) یعنی علم دین حاصل کرنے کی کوشش اور طلب ہر مسلمان پر فرض ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 اِستفتاء 4 2
4 ''اِعلامیہ'' اَمن ِعالم کانفرنس 8 2
5 درس حديث 10 1
6 قتل کی واردات اور اَنگریزی قانون کی خرابیاں : 11 5
7 اِسلامی نظام میں ہائی کورٹ پھر سپریم کورٹ ہوگی بس : 12 5
8 اِسلامی نظام میں عدل اور اِحتیاط، اِنصاف میں تاخیر ظلم کی پرورش ہے : 13 5
9 عظیم حوصلہ : 13 5
10 ''دِیت''کا فائدہ : 14 5
11 خون کا بدلہ خون اور اِس کا فائدہ : 15 5
12 والی ٔ سوات کا کارنامہ : 15 5
13 ویتنام سے امریکہ کا فرار : 16 5
14 جزیہ واپس کردیا : 17 5
15 اِسلام میں ٹیکس اِنتہائی کم لیا جاتا ہے : 18 5
16 مقالاتِ حامدیہ 20 1
17 بسم اللہ کی اہمیت 25 1
18 بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل : 27 17
19 اِسلام کی خوبی : 28 17
20 اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں سے یاد کرنا : 29 17
21 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
22 پہلا سبق : کلمہ طیبہ 32 21
23 ہمارے کلمہ کا پہلا جز ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ : 33 21
24 قصص القرآن للاطفال 38 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 38 24
26 خلقت ِآدم علیہ السلام 40 24
27 تعلیم النسائ 46 1
28 تعلیم ِنسواں کی ضرورت : 46 27
29 مردوں کے مقابلہ میں لڑکیوں اور عورتوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے : 46 27
30 عورتوں کو علمِ دین پڑھانے کا فائدہ : 47 27
31 دینی تعلیم اور جدید تعلیم کا موازنہ : 47 27
32 دینی تعلیم نہ ہونے کا نقصان اور اَنجام : 48 27
33 تعلیمِ نسواں میں مفاسد کا شبہ اور اُس کا جواب : 48 27
34 عورتوں کو دینی تعلیم نہ دینا ظلم ہے : 50 27
35 حدیث طلب العلم : 50 27
36 عورتوں کو عربی درسِ نظامی کی تعلیم : 50 27
37 لڑکیوں کو حفظ ِقرآن کی تعلیم : 51 27
38 عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں : 51 27
39 اُصولی بات : 52 27
40 عورتوں کا کورس اور نصاب ِ تعلیم : 52 27
41 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 53 1
42 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 53 41
43 حضرت فاروقِ اعظم کے کلماتِ طیبات 53 41
44 بقیہ : تعلیم النسائ 57 27
45 حاصلِ مطالعہ 58 1
46 ایک سبق آموز واقعہ : 58 45
47 قبولیت ِدُعاء : 62 45
48 وفیات 62 1
49 اَخبار الجامعہ 63 1
50 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter