Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014

اكستان

51 - 64
یہ قاعدہ کلیہ صحیح نہیں کہ ہر علم مفید ہے اور نہ ہر شخص میں ہر علم حاصل کرنے کا حوصلہ ہے  جامعیت (یعنی تمام علوم منقول و معقول منطق فلسفہ وغیرہ) مردوں کا حوصلہ ہے عورتوں کو اُن کی ریس کرنا حوصلہ سے باہر بات کرناہے۔ اِس جامعیت کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جو صفات عورتوں میں ہونی چاہئیں وہ بھی باقی نہیں رہیں گی چنانچہ رات دِن اِس کا تجربہ ہوتا جاتا ہے۔(اَلتبلیغ وعظ کساء النساء  ج ٧ ٦٧و٦٨) 
عورتوں کے لیے (بہتر یہ ہے کہ ) ضروری نصاب کے بعد اگر طبیعت میں قابلیت دیکھیں    تو عربی کی طرف متوجہ کر دیں تاکہ قرآن و حدیث و فقہ اَصلی زبان میں سمجھنے کے قابل ہوجائیں اور قرآن کا خالی ترجمہ جو بعض لڑکیاں پڑھتی ہیں میرے خیال میں سمجھنے میں زیادہ غلطی کرتی ہیں اِس لیے اکثر کے لیے مناسب نہیں۔ (اِصلاحِ اِنقلاب  ج ١  ص ٢٧٣) 
لڑکیوں کو حفظ ِقرآن کی تعلیم  : 
لڑکا ہو یا لڑکی جب سیانے ہوجائیں اُن کو علم ِ دین پڑھائیں، قرآن شریف بڑی چیز ہے کسی حالت میں ترک نہ کرنا چاہیے، یہ خیال نہ کریں کہ وقت ضائع ہوگا اگر قرآن شریف پورا نہ ہو آدھا ہی   ہو ،یہ بھی نہ ہوآ خر کی طرف ایک ہی منزل پڑھادی جائے اِس میں چھوٹی چھوٹی سورتیںنماز میں کام آئیں گی، ایک منزل پڑھانے میں کتنا وقت صرف ہوتا ہے۔ قرآن شریف کی یہ بھی برکت ہے کہ حافظ ِ قرآن کا دماغ دُوسرے علوم کے لیے ایسا مناسب ہوجاتا ہے کہ دُوسرے کا نہیں ہوتا، یہ رات دِن کا تجربہ ہے۔ (حقوق الزوجین ۔وعظ العاقلات الغافلات) 
عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں  : 
میں کہتا ہوں کہ اُن کو مذہبی تعلیم دیجیے، فقہ پڑھائیے، تصوف پڑھائیے ،قرآن کا ترجمہ و تفسیر پڑھائیے جس سے اُن کی ظاہری وباطنی اِصلاح ہو۔ عورتوں کے لیے تو بس ایسی کتابیں مناسب ہیں جن سے خدا کا خوف ،جنت کی طمع اور شوق، دوزخ سے ڈراور خوف پیدا ہو۔ اِس کا اَثر عورتوں پر بہت اچھا ہوتا ہے اِس لیے میں پھر کہتا ہوں کہ عورتوں کو وہ تعلیم جس کو پرانی تعلیم کہا جاتا ہے بقدر ِکفایت ضرور دینا چاہیے وہ تعلیم اَخلاق کی اِصلاح کرنے والی ہے جس سے اُن کی آخرت اور دُنیا سب درست ہو جائے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 اِستفتاء 4 2
4 ''اِعلامیہ'' اَمن ِعالم کانفرنس 8 2
5 درس حديث 10 1
6 قتل کی واردات اور اَنگریزی قانون کی خرابیاں : 11 5
7 اِسلامی نظام میں ہائی کورٹ پھر سپریم کورٹ ہوگی بس : 12 5
8 اِسلامی نظام میں عدل اور اِحتیاط، اِنصاف میں تاخیر ظلم کی پرورش ہے : 13 5
9 عظیم حوصلہ : 13 5
10 ''دِیت''کا فائدہ : 14 5
11 خون کا بدلہ خون اور اِس کا فائدہ : 15 5
12 والی ٔ سوات کا کارنامہ : 15 5
13 ویتنام سے امریکہ کا فرار : 16 5
14 جزیہ واپس کردیا : 17 5
15 اِسلام میں ٹیکس اِنتہائی کم لیا جاتا ہے : 18 5
16 مقالاتِ حامدیہ 20 1
17 بسم اللہ کی اہمیت 25 1
18 بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل : 27 17
19 اِسلام کی خوبی : 28 17
20 اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں سے یاد کرنا : 29 17
21 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
22 پہلا سبق : کلمہ طیبہ 32 21
23 ہمارے کلمہ کا پہلا جز ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ : 33 21
24 قصص القرآن للاطفال 38 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 38 24
26 خلقت ِآدم علیہ السلام 40 24
27 تعلیم النسائ 46 1
28 تعلیم ِنسواں کی ضرورت : 46 27
29 مردوں کے مقابلہ میں لڑکیوں اور عورتوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے : 46 27
30 عورتوں کو علمِ دین پڑھانے کا فائدہ : 47 27
31 دینی تعلیم اور جدید تعلیم کا موازنہ : 47 27
32 دینی تعلیم نہ ہونے کا نقصان اور اَنجام : 48 27
33 تعلیمِ نسواں میں مفاسد کا شبہ اور اُس کا جواب : 48 27
34 عورتوں کو دینی تعلیم نہ دینا ظلم ہے : 50 27
35 حدیث طلب العلم : 50 27
36 عورتوں کو عربی درسِ نظامی کی تعلیم : 50 27
37 لڑکیوں کو حفظ ِقرآن کی تعلیم : 51 27
38 عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں : 51 27
39 اُصولی بات : 52 27
40 عورتوں کا کورس اور نصاب ِ تعلیم : 52 27
41 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 53 1
42 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 53 41
43 حضرت فاروقِ اعظم کے کلماتِ طیبات 53 41
44 بقیہ : تعلیم النسائ 57 27
45 حاصلِ مطالعہ 58 1
46 ایک سبق آموز واقعہ : 58 45
47 قبولیت ِدُعاء : 62 45
48 وفیات 62 1
49 اَخبار الجامعہ 63 1
50 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter