ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب قدس سرہ کی ''تحریک ِریشمی روما ل''کی مناسبت سے گزشتہ ماہ ہندوستان میں سہ روزہ ''امن ِعالم کانفرنس''کا اِنعقا دہوا ۔اِس موقع پر پاکستان سے تقریبًا پچاس کے لگ بھگ علماء پر مشتمل ایک وفد کو مدعو کیا گیا تھا جس کی قیادت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم کر رہے تھے ۔اَحقر بھی اُس وفدمیں شامل تھا ،١١دسمبر٢٠١٣ء بروز بدھ واہگہ بارڈر کے راستہ اَمرتسر ،جالندھر ،لدھیانہ ہوتے ہوئے رات کا قیام چندی گڑھ میں ہواپھر اَگلی صبح سر ہند شریف میں حضرت مجدد الف ِثانی رحمة اللہ علیہ کے مزارپر حاضری دی ۔ بعد اَزاںمظاہر العلوم ،سہارنپور ہوتے ہوئے رات بارہ بجے یہ وفد دیوبند پہنچا،اَگلی صبح سے دو دن ١٣،١٤دسمبر کو دیوبند میں اُس اِجلاس کی خصوصی نشستیں ہوئیںاور آخر میں ١٤دسمبر کو ''عید گا ہ میدان'' دیوبند میں جلسہ عام ہوا جس میں ہندوستان ،پاکستان ،بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال ،برما،ساؤتھ اَفریقہ ، اِنگلینڈ اور دیگر مختلف ممالک سے تشریف لانے والے دُنیا بھر کے علماء ِکرام نے اپنے اپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔کانفرنس کا آخری عظیم الشان جلسۂ عام دہلی کے تاریخی ''رام لِیلا میدان'' میں ہوا جس میں بلاشبہ چھ لاکھ کے لگ بھگ پورے ہندوستان سے آنے والے حضرات نے شرکت کی۔ دہلی کی تاریخی جلسہ گاہ ''رام لِیلا میدان ''