Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2014

اكستان

18 - 64
بات سنتے ہی نہیں اچھی بات ہو،اچھی سے اچھی بات ہو اِس سے اچھی بات کیا ہوگی جو خدا نازل کر رہا ہے اُن کے لیے مگر وہ سنتے ہی نہیں اُن کا حال یہ تھا، تو رسول اللہ  ۖ  اُن کو نوازتے رہے۔
 اِسی طرح یہاں ہوا کہ اَب یہ لوگ جب واپس آئے ہیں تو کفار اِن کے معاملات دیکھ چکے تھے تو اِن کا ہٹنااُنہیں پسند نہیں آیااور اُن کااِصرار تھا کہ نہ جائیں آپ ہی لوگ رہیں اور اِن کے لیے وہ دِل سے چاہتے تھے کہ یہی دوبارہ آئیں اور وہ نہ آئیں جو پہلے تھے۔ 
اِسلام میں ٹیکس اِنتہائی کم لیا جاتا ہے  :
اور ویسے تاریخ میں ہے وہ لوگ بہت خوش تھے مسلمانوں سے کیونکہ مسلمان تو لیتے ہیں تھوڑا سا جزیہ، ٹیکس اور اُن لوگوں نے اپنی حکومت چلانے کے لیے طرح طرح کے ٹیکسوں میں دبا رکھا تھا وہ ٹیکسوں کے بوجھ میں پبلک دبی ہوئی تھی کچھ نہیں کر سکتے تھے دائیں بائیں ہل نہیں سکتے تھے بندھے ہوئے تھے اور مسلمانوں نے بہت تھوڑا رکھا اور آزادی بھی دی ، بہت بڑا فائدہ اُنہیں حاصل ہوا اِ س وجہ سے وہ اِن کی واپسی سے ناخوش ہوئے۔ تو وہ جوفرستادہ تھے حضرت اَبو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے اُنہوں نے بتایا کہ اَمیر المومنین آپ یہ سمجھئے کہ اِتنے ٹکڑے ہیں اُن کے لشکروں کے بہت ٹکڑے اُس نے بتائے اور وہ صبح سے دوپہر کے قریب سے گزرنے شروع ہوئے فلاں اور فلاں جگہ تو ہمارے جو جاسوس ہیں وہ دیکھتے رہے اُن کو تو رات تک بھی ایک ٹکڑا نہیںپورا ہواتو ایسے ٹکڑے اُن کے لشکروں کے کئی ہیں اُنہوں نے گنتی بتائی کہ اِتنے ہیں تو اِس بنا پر ہم مجبور ہوئے کہ پیچھے رہیں۔ 
مگر میں تو صرف اِتنا اِن سے عرض کر رہا تھا کہ اِنصاف ہے ٹھیک ہے کہ اِس کی وجہ سے وہ مسلمان ہوتے ہیں اگر ذمیوں پر ظلم کریں گے مارنے لگیں گے تو اِسلام کی طرف آنے میں رُکاوٹ بنے گی تواِس لیے اُن کا مارنا بھی مسلمان کے مارنے ہی کے درجہ میں تھا اور اگرکوئی اُس کو ماردے گا تو پھر  قصاصًا اُس مسلمان کو بھی قتل کر دیاجائے گا۔ اَب ذمی جب اِتنااِنصاف دیکھیں گے تو پھر اِسلام قبول کریں گے اور بہت واقعات ہیں ایسے کہ اُنہوں نے مسلمانوں کی عملی حالت دیکھ کر اِسلام قبول کیا ہے  یہ جو اِنڈونیشاہے،ملائشیا ہے، ملایا ہے ،سماٹراہے،جاوا ہے اور تھائی لینڈ ہے سنگا پور ہے وہاں جتنے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 اِستفتاء 4 2
4 ''اِعلامیہ'' اَمن ِعالم کانفرنس 8 2
5 درس حديث 10 1
6 قتل کی واردات اور اَنگریزی قانون کی خرابیاں : 11 5
7 اِسلامی نظام میں ہائی کورٹ پھر سپریم کورٹ ہوگی بس : 12 5
8 اِسلامی نظام میں عدل اور اِحتیاط، اِنصاف میں تاخیر ظلم کی پرورش ہے : 13 5
9 عظیم حوصلہ : 13 5
10 ''دِیت''کا فائدہ : 14 5
11 خون کا بدلہ خون اور اِس کا فائدہ : 15 5
12 والی ٔ سوات کا کارنامہ : 15 5
13 ویتنام سے امریکہ کا فرار : 16 5
14 جزیہ واپس کردیا : 17 5
15 اِسلام میں ٹیکس اِنتہائی کم لیا جاتا ہے : 18 5
16 مقالاتِ حامدیہ 20 1
17 بسم اللہ کی اہمیت 25 1
18 بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل : 27 17
19 اِسلام کی خوبی : 28 17
20 اللہ تعالیٰ کو تین ہزار ناموں سے یاد کرنا : 29 17
21 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
22 پہلا سبق : کلمہ طیبہ 32 21
23 ہمارے کلمہ کا پہلا جز ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ : 33 21
24 قصص القرآن للاطفال 38 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 38 24
26 خلقت ِآدم علیہ السلام 40 24
27 تعلیم النسائ 46 1
28 تعلیم ِنسواں کی ضرورت : 46 27
29 مردوں کے مقابلہ میں لڑکیوں اور عورتوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے : 46 27
30 عورتوں کو علمِ دین پڑھانے کا فائدہ : 47 27
31 دینی تعلیم اور جدید تعلیم کا موازنہ : 47 27
32 دینی تعلیم نہ ہونے کا نقصان اور اَنجام : 48 27
33 تعلیمِ نسواں میں مفاسد کا شبہ اور اُس کا جواب : 48 27
34 عورتوں کو دینی تعلیم نہ دینا ظلم ہے : 50 27
35 حدیث طلب العلم : 50 27
36 عورتوں کو عربی درسِ نظامی کی تعلیم : 50 27
37 لڑکیوں کو حفظ ِقرآن کی تعلیم : 51 27
38 عورتوں کو کون سے علوم اور کتابیں پڑھائی جائیں : 51 27
39 اُصولی بات : 52 27
40 عورتوں کا کورس اور نصاب ِ تعلیم : 52 27
41 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 53 1
42 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 53 41
43 حضرت فاروقِ اعظم کے کلماتِ طیبات 53 41
44 بقیہ : تعلیم النسائ 57 27
45 حاصلِ مطالعہ 58 1
46 ایک سبق آموز واقعہ : 58 45
47 قبولیت ِدُعاء : 62 45
48 وفیات 62 1
49 اَخبار الجامعہ 63 1
50 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 64 1
Flag Counter