ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
مشہور قول ہے : تَعَاشَرُوْا کَالْاِخْوَانِ وَتَعَامَلُوْا کَالْاَجَانِبِآ پس میں رہو بھائیوں کی طرح اَور معاملہ کرو غیروں کی طرح۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اَپنے کاروباری اَور تجارتی لین دین میںآپ ۖ کی بتلائی ہوئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ہماری تجارت اَور معیشت کو فروغ حاصل ہو ۔باہمی رَواداری اَور حسن ِ سلوک کے لیے ''اَخلاقیات'' کا میدان بہت وسیع ہے تحفے تحائف کے ذریعہ باہمی محبت میں اِضافہ کے ساتھ ساتھ حسن ِ سلوک کا ثواب بھی حاصل کیا جا سکتا ہے اَپنی حیثیت کے مطابق تحائف کے تبادلہ کی نبی علیہ السلام نے ترغیب بھی دی ہے۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکیثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے ۔ (ادارہ)