ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
پرتگال، رُوس، سلواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ترکی اَور یوکرائن میں بھی جرم ہے۔ (جاری ہے) بقیہ : شب ِبراء ت.......فضائل و مسائل حضور علیہ الصلٰوة والسلام اکیلے قبرستان گئے تھے اِس لیے اکیلے جائیں اَور صرف مرد جائیں عورتیں نہ جائیں ، عورتوں کا قبرستان جانا جائز نہیں ۔ بہترہے کہ شعبان کی ١٣، ١٤ اَور ١٥ تینوں دِن کے روزے رکھ لیے جائیں اِنہیں'' اَیَّامِ بِیْض'' کہتے ہیں اَور اِن دِنوں میں روزہ رکھنے کا بہت ثواب ہے۔ اِس شب میں آتش بازی ہرگزنہ کی جائے اِس کاسخت گناہ ہے اَور یہ ہندوئوں کا کام ہے نہ کہ مسلمانوں کا۔ چراغاں نہ کیا جائے کیونکہ اَوّل تو یہ شریعت سے ثابت نہیں ،دُوسرے اِس میں اِسراف ہے ۔ بہت سے لوگ اِس شب میں بجائے عبادت کے حلوے مانڈے میں مصروف ہوجاتے ہیں، شریعت سے اِس شب حلوہ وغیرہ پکانے کا کوئی ثبوت نہیں۔ بہت سے لوگ مسجد میں اکٹھے ہو کر شوروغوغا کرتے ہیں اِس سے بچا جائے اِس کا سخت گناہ ہے، بہتر یہ ہے کہ نفلی عبادت خُفیہ کی جائے کہ دُوسرے کو پتہ نہ چلے ،آنحضرت ۖ اَور صحابہ کرام اِس شب میں اِس طرح مسجد میں اکٹھے نہیں ہوتے تھے سب اپنے گھر و ں میںہی عبادت کرتے تھے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھنے اَور عمل کرنے کی توفیق عطا ء فرمائے،آمین۔ ض ض ض دینی مسائل ( مسجد کے آداب و اَحکام ) مسجد میںخوشبو اَور بدبو سے متعلق اَحکام : مسئلہ : مسجد میں لوبان عود وغیرہ کی دھونی دینااَور اگرکی بتیاں جلانا سنت ہے۔ مسئلہ : جس شخص نے کوئی بدبو دار چیز کھائی ہو مثلًاکچا لہسن یاپیازکھایا ہو اُس کو مسجد میں داخل ہونا اُس وقت تک مکروہ تحریمی ہے جب تک بدبو اپنے منہ سے دُور نہ کرے۔