ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
ہیں جمع فرمائی ہیں، بہت سے سکول ومدارس میں شاملِ نصاب ہے۔ اَرکانِ اِسلام : (٦) ''ترغیب الصلوٰة'' : اِس مختصر مگر اہم رسالے میں نماز کے فوائد، نہ پڑھنے پر وعیدیں جمع کی گئی ہیں۔ (٧) ''نماز کی کتاب'' : احکام ومسائل پر مشتمل۔ (٨) ''نماز مترجم'' : اِسلام کے کلمے، اَذان، وضو اَور طریقۂ نماز مع مسنون دُعائیں ۔اِس رسالے کا گجراتی ترجمہ بھی شائع ہوا ہے۔ (٩) ''جنت کی کنجی'' : نماز سے متعلق مسائل۔ (١٠) ''شرعی دائمی جنتری'' : نماز کے اَوقات (کراچی کے لیے) اِس کے اہم مسائل اَور محکمۂ موسمیات وعلمائے کرام کی تصدیقات۔ (١١) ''اَوقاتِ نماز'' : (حیدر آباد سندھ کے لیے)۔ (١٢) ''تحفة الصیام'' : اِس میں روزے کی تاریخ، دیگر اُمتوں کا روزے سے تعلق، روزے کی فضیلت، روزے دار کی فضیلت، روزہ رکھنے کی فضیلت، نہ رکھنے پر وعیدیں، اِن سب کو تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔ (١٣) ''فضائل الشہور والایّام'' : اِس میں بارہ مہینوں کے فضائل، دِنوں کے فضائل اَور اُن میں کیے جانے والے اعمال جو کتاب وسنت سے ثابت ہیں وہ ذکر فرمائے ہیں۔ تحفة الصیام اَور فضائل الشہور والایام ایک ہی جلد میں دستیاب ہیں۔ (١٤) ''اِسلام کا نظامِ زکوٰة'' (دو حصے) : اِس میں نظامِ زکوٰة وعشر پر اِنتہائی عام فہم اَنداز میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ (١٥)''معین الحجاج'' (تین حصے) : پہلے حصے میں ضروری ہدایات، دُوسرے میں مسائل حج اِنتہائی آسان اَنداز میں، تیسرے حصے میں مدینہ منورہ اَور مسجد نبوی کی فضیلت، رَوضۂ اَطہر پر حاضری کے آداب ومسائل بیان کیے گئے ہیں۔