ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
حرف آغاز\ نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمْ اَمَّابَعْدْ! ٢٥ جون کی بات ہے جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا اَمان اللہ خان صاحب کے نوجوان بیٹے کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی غرض سے اَٹک جانا ہوا وہاں سے واپسی پر حویلیاں ایک ضروری کام کی غرض سے جانا پڑا۔٢٦ تاریخ کی صبح میزبان کے ہمراہ اَیبٹ آباد آئے، سی این جی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہماری گاڑی وہیں کی وَرکشاپ میں ٹھیک کی جارہی تھی۔ شہید اُسامہ بن لادِن کے حوالہ سے اَیبٹ آباد کا بلال ٹاؤن تاحال موضوعِ سخن بناہوا ہے۔ہمارا گزر اُس کے قریب سے ہوا تو ہمارے میزبان نے گاڑی بلال ٹاؤن کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ یہ ہے بلال ٹاؤن، تنگ سی سڑک پر ٹریفک رُکا ہواتھا بلال ٹاؤن کے اَندر سے آنے والی ایک بس کی وجہ سے راستہ تنگ پڑ گیاتھا ہمارے میزبان کو گاڑی پیچھے کرنی پڑی توبس بھی آگے بڑھ آئی جوں ہی ہمارے قریب آئی تو اُس میں اَنگریز سیاح مرد وعورتیں سوارکیمرے ہاتھوں میں تھامے بس کی کھڑکیوں سے باہر بظاہر غیرضروری اَور بے ہنگم آبادی کی تصویر کَشی کرتے ہوئے ہمارے پاس سے گزر گئے۔ ہم نے پوچھا یہ کہاں سے آرہے ہیں تو پتہ چلا کہ اَمریکہ بہادر کی'' جعلی مہم کَشی'' کے مقام کی سیاحت کے لیے آج کل دُنیا بھر سے سیا