Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011

اكستان

59 - 65
٭  ملائشیا میں بھی مذہبی تعلیمات اَور شخصیات کی گستاخی ایک جرم ہے۔ اِس کی روک تھام تعلیم کے ذریعے اَور نشرو اِشاعت کی پابندیوں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں اِس جرم کی سزا شرعی عدالتوں کے ذریعہ دی جاتی ہے جبکہ کچھ حصوں میں ملائشیا کے پینل کوڈ کے مطابق بھی سزائیں دی جاتی ہیں۔ 
٭  ہالینڈ میں اَنبیائے کرام کی توہین کا قانون موجود ہے۔ ہالینڈ کے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت توہین کے مرتکب اَفراد کو تین ماہ قید یا 3800 یورو جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔
٭  نائیجریا کے کریمنل کوڈ کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین ِاَنبیاء کے مرتکب اَفراد کو سزادی جاتی ہے جبکہ بعض ریاستوں میں شریعت کے مطابق مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ قانون کے مؤثر اِستعمال کا اِختیار بھی متعلقہ عدالت کی ذمّہ داری ہے۔ 
٭  سعودی عرب میں اِسلامی قانون نافذ ہے۔ یہاں توہین ِرسالت کے مرتکب اَفراد کو موت کی سزا تک دی جاتی ہے۔ سزا کا فیصلہ ملکی مفتیان کی کونسل کرتی ہے۔ متحدہ عرب اَمارات میں توہین کی حوصلہ شکنی کے لیے نشرو اِشاعت کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ مسلمانوں کے لیے شرعی سزا اَور غیر مسلموں کے لیے عدلیہ کے اِختیارات اِستعمال کیے جاتے ہیں۔
 ٭  برطانیہ میں توہین ِرسالت خاص طور پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے خلاف قانون  موجود ہے، یہ قانون آخری بار2007ء میں اُس وقت حرکت میں آیا جب ایک بنیاد پرست عیسائی گروپ کرسچن وائس نے نجی طور پر BBC کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ یہ مقدمہ بی بی سی پر ایک پروگرام نشر کرنے پر چلایا گیا جس میں عیسائی عقیدے کے خلاف مواد شامل تھا۔
٭  یمن میں بھی توہین ِرسالت کا قانون موجود ہے، اِس قانون کے تحت توہین ِرسالت کے مرتکب اَفراد کو یمن میں نہ تو ہلاک کیا جاسکتا ہے نہ ہی اُن کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔ جس شخص پر توہین ِرسالت کا اِلزام ہو اُس کا فیصلہ شریعت کے تحت کیا جاتا ہے اَور جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔ یہ قانون یہاں اَقلیتوں اَور حکومت مخالفین کے اِستعمال کرنے کا بھی اِلزام ہے۔
٭  اَمریکہ میں پہلے تو توہین ِرسالت کی سزا موت تھی مگر اَب یہ سزا ناپید ہوچکی ہے۔ اِسی طرح مذہبی توہین سائپرس، کروشیا، اسپین، فن لینڈ، جرمنی، گریس، آئس لینڈ، اِٹلی، لتھویینا، ناروے، ہالینڈ، پولینڈ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 آپ ۖ کے اِرشاد کا مطلب : 7 3
5 صحابہ کرام کے بعد تابعین کا درجہ اَور اِمام اَبوحنیفہ : 8 3
6 اَحناف سے زیادہ شافعی حضرات نے اِمام اَبوحنیفہ کی تعریفیں لکھیں : 8 3
7 علامہ سیوطی کا رُوحانی مقام اَور کرامات : 8 3
8 آپ کے زمانے کی برکات زبردست تھیں : 10 3
9 اللہ تعالیٰ اَور بندوں کے حقوق سنت کے مطابق : 11 3
10 اُس زمانہ میں عبادت کی طرف رَغبت تھی اَب نفرت ہے : 12 3
11 صحابہ کرام کی رائے اہم ہونے کی وجہ : 13 3
12 ''سرسیّد ''بھی گمراہ ہوا : 14 3
13 ریاء کار اِتباع ِ سنت نہیں کر سکتا : 15 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٢ ) 16 1
15 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ 16 14
16 کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 16 14
17 وفیات 19 1
18 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
19 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 18
20 مقاماتِ عالیہ یا اَخلاقِ باطنہ : 20 18
21 زُہدو تقوی : 21 18
22 قسط : ٣٠تربیت ِ اَولاد 26 1
23 سزا دینے میں ظلم و زیادتی نہ ہونے پائے اِس کی تدبیر : 26 22
24 اگر بہت زیادہ غصہ آئے تو کیا کریں : 27 22
25 سزا دینے میں ظلم و زیادتی ہوگئی تو اُس کی تلافی کا طریقہ : 27 22
26 نافرمان اَولاد : 27 22
27 اَولاد کی پرورش اَور علاج معالجہ کے سلسلہ میں پریشان ہونے سے بھی ترقی ہے : 27 22
28 پریشانی کی وجہ اَور اُس کا حل : 28 22
29 قسط : ١ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 29 1
30 نام و نسب : 29 29
31 پیدائش : 29 29
32 عہد ِنبوی ۖ : 30 29
33 عہد ِصدیقی رضی اللہ عنہ : 30 29
34 عہد ِفاروقی رضی اللہ عنہ : 31 29
35 عہد ِعثمانی رضی اللہ عنہ : 32 29
36 ختم ِ بخاری شریف 33 1
38 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 40 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 41 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 42 38
42 ایک اعتراض اَور اُس کا جواب : 42 38
43 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 45 38
44 اُستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 45 1
45 حالات وخدمات 45 44
46 تصنیفات وتالیفات : 45 44
47 قرآنیات : 48 44
48 حدیثیات : 48 44
49 اَرکانِ اِسلام : 49 44
50 سیرت وسوانح : 50 44
51 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 50 1
52 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 50 51
53 قسط : ٢ اِنسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 56 1
54 بقیہ : شب ِبراء ت.......فضائل و مسائل 60 38
55 دینی مسائل 60 1
56 ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 60 55
57 مسجد میںخوشبو اَور بدبو سے متعلق اَحکام : 60 55
58 مسجد کی صفائی سے متعلق اَحکام : 61 55
59 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter