ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
(١٦) ''معلومات حج'' : یہ بھی حج کے مسائل پر تھی، جب ''معین الحجاج'' تالیف فرمائی تو اُس کی اشاعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ (١٧) ''طریقۂ حج'' : یہ کتاب مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ حج کے مسائل کا احاطہ بھی کرتی ہے۔ کم فرصت اَور کم پڑھے لکھے زائرین کی سہولت کے لیے لکھی گئی اِس کتاب کا گجراتی اَور سندھی زبان میں ترجمہ بھی ہوا ہے۔ (١٨) ''طریقۂ عمرہ'' : عمرے کے مسائل پر مختصر مگر جامع کتاب ہے اِس کا بھی گجراتی اَور سندھی زبان میں ترجمہ ہوا ہے۔ سیرت وسوانح : (١٩) ''ذکرِ رسول ۖ '' : اِس میں حضورِ اَقدس ۖ کے مبارک حالات وِلادت سے نبوت تک بیان کیے گئے ہیں۔ (٢٠) ''معراج رسول ۖ '' : حضور علیہ السلام کا سفر معراج اَور اُس میں پیش آنے والے واقعات سبق آموز اَنداز میں بیان کیے ہیں۔ (٢١) ''سفر ہجرت کا حکم اَور یارِ غار''۔ (جاری ہے) رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں ( جناب مولانا مفتی محمد رضوان صاحب ،راولپنڈی ) آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شعبان کے مہینہ کی آخری تاریخ کو رسول اللہ ۖ نے ہمیں ایک خطبہ دیا اِس میں آپ ۖنے فرمایا ''اے لوگو! تم پرایک عظمت اَوربرکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے اِس مبارک مہینے میںایک رات