ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
ختم ِ بخاری شریف جامعہ مدنیہ جدید میں تقریب ختم ِ بخاری شریف کی مختصر رُوداد یکم رجب المرجب مطابق ٤ جون بروز ہفتہ صبح دس بجے جامعہ مدنیہ جدید میں ختم ِ بخاری کی مبارک اَور مختصر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا پھر جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء نے مختلف زبانوں میں نعتیں پڑھیں،بعد اَزاں شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالحلیم صاحب چشتی دامت برکاتہم العالیہ نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اَور آخر میں دُعاء فرمائی۔ ١٦ رجب المرجب مطابق ١٩جون کو دورہ ٔحدیث شریف کے سالانہ اِمتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء میں تقسیم اَسناد و دَستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہتمم جامعہ شیخ الحدیث حضرتِ اقدس مولانا سیّد محمود میاں صاحب نے اپنے شاگردوں کو اَنمول نصائح اَور شفقت بھری دُعاؤں سے نوازا اَور آخر میں اَساتذہ کرام نے عزیز طلباء کی دَستار بندی کی اِس طرح یہ مبارک محفل حضرت مہتمم صاحب کی دُعا ء پر اِختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر حضرت مولانا عبدالقدوس صاحب قارن مدظلہم اَور جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب کے بیانات بھی ہوئے۔ اِمتحان کے اَوّل درجہ میں کامیابی حاصل کرنے پر مولوی ممتاز الحسن خان اَحسن بن مولاناعبدالحق خان بشیر کو پہلا اِنعام دیا گیا جبکہ مولوی محمدکاشف بن اَحمد دین کو دُوسرا اَور مولوی محمد مجید بن نیک محمد اَور مولوی محمد ندیم بن دین محمد کو تیسرا اِنعام دیا گیا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے شعبہ کمپیوٹر میں جامعہ کے فاضل مولانا محمد عطاء اللہ صاحب مخدوم کی زیر نگرانی دورہ ٔحدیث کے ٣٠ طلباء نے کمپیوٹرکی تعلیم حاصل کی اِمتحان میں کامیابی کے اِنہیں بھی اَسناد جاری کی گئیں۔ اَللہ تعالیٰ اِس اِدارے کی اَور تمام دینی مدارس و مکاتب کی حفاظت فرمائے اَور اِن کی تمام دینی و ملی خدمات کو قبولیت سے سرفراز فرماکر مزید کی توفیق عطاء فرمائے، آمین بحرمة خاتم النبین ۖ ض ض ض