ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
٭ اِسمبلی مقننہ رہتی ہے لیکن وہ ایسے قوانین وضع کرے گی جس سے اِسلامی اُصولوں کو تقویت ہو۔ ٭ اِس قانون کے نفاذ سے مذہبی تنازعات ختم ہوجائیں گے فرقہ واریت بڑھنے کے خدشات توہمات ِباطلہ ہیں۔ وَاللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ وَھُوَ وَلِیُّ التَّوْفِیْقِ حامد میاں غفرلہ یکم شعبان ١٤٠٧ھ جامعہ مدنیہ لاہور ٢ (جاری ہے) وفیات شبِ جمعہ ٢١ رجب کو جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا اَمان اللہ صاحب مدظلہم کا اَٹھارہ برس کا نوجوان بیٹا حافظ اُسیداللہ خانیوال کے قریب ریل گاڑی کے حادثہ میں شہید ہوگیا ،اِنَّا لِلّٰہ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ اِطلاع ملتے ہی مولانا خانیوال کے لیے روانہ ہوگئے جمعہ کو شام چار بجے شہید کی میت جامعہ مدنیہ جدید پہنچی، فورًاغسل اَور کفن دے کر نمازِ جنازہ اَدا کی گئی جس میں اَساتذہ اَور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جامعہ مدنیہ قدیم سے حضرت مولانا سیّد رشید میاں صاحب مدظلہم اَور مولانا سیّد مسعود میاں صاحب نے بھی نمازِجنازہ میں شرکت کی، پونے پانچ بجے مولانا شہید کی میت کو لے کراپنے آبائی گاؤں اَٹک کے لیے روانہ ہوئے۔ اِس ناگہانی حادپہ پراہل ِاِدارہ حضرت مولانا اَمان اللہ خان صاحب کے غم میں برابر کے شریک ہیں اَور دُعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا اَور دیگر اہل ِخانہ کو صبر جمیل عطافرمائے اَور حافظ اُسید مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے سابق طالب علم مولانا ذوالفقار صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد گزشتہ ماہ محمد آباد پاجیاں میں وفات پاگئیں۔ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اَیصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔