ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2011 |
اكستان |
|
اَولاد دِیندار ہوجاتی ہے اَور جتنے وہ بے دین ہوتے ہیںاَولاد اُتنی پکی دیندار ہوجاتی ہے اَور ایسے ہوتا ہے کہ ماں باپ بڑے نیک بڑے دین دار اَور اَولاد بالکل دین سے ہٹی ہوئی یہ بھی ہوتا ہے یہ خدا کی تقسیم ہے۔ ''سرسیّد ''بھی گمراہ ہوا : یہ سرسیّد بھی تو'' سیّد ''تھا مگر گمراہ ہوگیا یعنی رسول کریم علیہ الصلوة والتسلیم کی اَولاد میں بھی یہ ضروری نہیں ہے کہ دین کے قائم رکھنے والے وہی لوگ ہوں یہ ضرور ہے کہ بکثرت رہے ہیں اِس میں ،یہ فرق رہا ہے اَور رسول اللہ ۖ نے جو درُود شریف بتایا ہے پڑھنے کے لیے اُس میں آتا ہے وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ رحمت نازل فرما صلوة کے معنی رحمت کے ہیں اُس کا اَثر بھی پڑتا ہوگا کچھ اَور رسول اللہ ۖ نے دُعاء فرمادی ہے اپنی اَولاد کے لیے کہ اِن کو دُنیا اِتنی نہ ملے تو نہیں ملتی دُنیا ،دُنیا نہ ملے تو پھر دین کی طرف رہنا ہی پڑ جاتا ہے خود بخود بھی، اِس طرح کی چیزیں بھی ہیں لیکن اِن میں ہی گمراہ ہونے والے لوگ بھی ہیں اَب سرسیّد جوہے وہ بالکل صحیح النسب سیّد ہے اُس کو ''سر'' کالقب مِل گیا تھا اَنگریزوں نے دے دیا تھا لیکن ایسا بھٹکا ہے کہ تمام چیزوں میں ختم ہوگیا مہدی علیہ السلام کا یہاں ذکر آتا ہے وہ اِس کا اِنکار کرتا ہے معجزات کا اِنکار کرتا ہے مانتا ہی نہیں جو چیزیں نظر نہیں آتیں اُن کو مانتا ہی نہیں وغیرہ وغیرہ تو وہ بھٹک گیا تومثالیں ایسی بھی ملیں گی ۔ اللہ تعالیٰ نے اِس دین کو کسی بھی طبقہ میں کسی بھی خاندان میں نہیںبلکہ عرب و عجم میں بھی نہیں رکھا بظاہر یہ ہے کہ یہ سب عربوں میں ہونا چاہیے کیونکہ کلام عربی، حدیث عربی ،قرآن عربی مگر اِرشاد ہے کہ لَا فَضْلَ لِعَرَبِیٍّ عَلٰی عَجَمِیٍّ کسی عربی کو کسی عجمی پر اَفضلیت نہیں ۔ اِمام بخاری کہاں کے رہنے والے ہیں کتاب لکھی ہے اُنہوں نے یاد کیا ہے پھر اُس میںسے اپنے مطلب کی جن پر عمل تھا خود اپنا اُن کا وہ جمع کردیں حدیثیں ،اِمام مسلم نیشا پور کے ہیں، ابن ِماجہ بھی اَور جگہ کے ہیں ،دارمی اِدھر سمرقند کی طرف کے رہنے والے ہیں کوئی کہیں کا کوئی کہیں کا اَور اُنہوں نے دین کی بڑی بڑی خدمات کی ہیں۔ نئے نئے مسلمان ہوتے تھے اُن کی اَولاد بڑی بڑی عالِم گزری ہے ابن ِسیرین اِن کے باپ جو تھے وہ پکڑے ہوئے آئے تھے حضرت خالد ابن ولید رضی اللہ عنہ نے اِنہیں بیچ دیا تھا پکڑ کر غلاموں میں اُن سے یہ بیٹے ہیں محمد ابن ِسیرین عالم ہیں تعبیرات کے اِمام ہیں۔